جمعرات‬‮ ، 11 جون‬‮ 2026 

سکھ کسانوں نے دہلی کے لال قلعہ پر خالصتان کا پرچم لہرا دیا‎‎

datetime 26  جنوری‬‮  2021 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک، این این آئی)بھارت کے یوم جمہوریہ پردہلی کا لال قلع فتح، کسانوں نے اپنا پرچم لہرا دیا۔بھارتی میڈیاکے مطابق لاکھوں بھارتی کسان مودی سرکار کی جانب سے دارالحکومت میں ان کے داخلے کو روکنے کے لیے تمام رکاوٹوں کو توڑتے ہوئے ٹریکٹروں ٹرالیوں سمیت

دارالحکومت نئی دہلی میں داخل ہو گئے۔ کسانوں نے دہلی کا لال قلعہ فتح کر کے اپنا پرچم لہرا دیا ہے۔پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں جاری ہیں۔ٹریکٹروں اور گھوڑوں پر سوار کسانوں کو مودی سرکار روک نہیں پائی۔پولیس کی جانب سے کسانوں کو روکنے کے لیے آنسو گیس کے شیل فائر کیے گئے۔کچھ نوجوان مظاہرین نے گھوڑوں پر سوار ہو کر اعلان جنگ کیا اور کچھ کسانوں نے پولیس کی کرین پر قبضہ کیا۔یوم سیاہ یا یوم جمہور، ہندوستان کے بہترویں ریپبلک ڈے پر بھارتی قوم اپنی شناخت تلاش کرنے میں مصروف، 26 جنوری 2021 کا سورج ایک ایسے بھارت پر طلوع ہوا جس کا شیرازہ بکھر رہا ہے، ہندوستان تقسیم ہو رہا ہے، خلفشار اور انتشار کا دوسرا نام مودی سرکار ہے۔تفصیلات کے مطابق بھارت کا آئین سیکولر ریاست کی بات کرتا ہے مگر مودی سرکار کے بھارت میں اقلیتوں کے لیے زمین تنگ ہو چکی ہے اور وہ دوسرے درجے کے شہری بن کر رہ گئے ہیں، اقلیتیں ہوں یا مقبوضہ وادی، کسان احتجاج ہو یا جواہر

لعل نہرو یونیورسٹی کے طلبہ، ہندوستان میں آزادی کے نعرے گونج رہے ہیں۔انہوںنے کہاکہ نئے شہریت بل نے لوگوں کو اپنی شناخت کے حوالے سے پریشان کر رکھا ہے، مودی نے لاکھوں مسلمان شہریوں کو ہندوستانی ریاست سے بے دَخل کرکے پناہ گزین بنا دیا ہے اور دہائیوں تک

ہندوستان کی خدمت کرنے والے سائنسدان، شعراء اور آرٹسٹ اپنی شناخت کھو بیٹھے۔رپورٹ میں کہاگیاکہ یہ شائننگ انڈیا ہے یا پھر ریپستان جہاں غیر ملکی سیاح بھی محفوظ نہیں، آج نام نہاد انکریڈیبل انڈیا دْنیا میں انٹورلینٹ انڈیا کے نام سے جانا جاتا ہے۔بھارت کے بالی وڈ کا سافٹ امیج

تار تار ہو چکا ہے، فلم انڈسٹری بھی BJP کے زیرِ عتاب ہے۔ مْودی فلموں میں بھی آزادی کے نعروں سے خوفزدہ ہے،حال ہی میں تن دیو نامی فلم کے خلاف مْودی حکومت نے FIRکٹوا دی۔ بھارتی فوج بھی آر ایس ایس کے آلہ کار اور نریندرا مودی کے تحت سیاسی اور متنازع ہو چکی۔

بھارتی فوجیوں میں مایوسی بڑھتی جا رہی ہے اور خودکشی کے واقعات میں آئے روز اضافہ ہو رہا ہے۔بھارت نے اپنے جنگی جنون کی وجہ سے گزشتہ سال پہلے پاکستان اور بعد میں چین کے ہاتھوں ذلت کا سامنا کیا اور تو اور نیپال نے بھی بھارت کے توسیع پسندانہ عزائم کو چیلنج کیا اور کالا پانی اور اسکے ملحقہ علاقے پر بے بنیاد بھارتی دعوی کو مسترد کر دیا۔ ای یو ڈس انفو لیب رپورٹ نے بھارت کے جھوٹے پراپیگنڈے اور ہمسایہ ممالک میں دہشت گردی اورانتشار پھیلانے کے ناپاک ارادوں کو بھی عالمی سطح پر بے نقاب کردیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…