سپریم کورٹ کا حکم، اب عوام صدر اور وزیراعظم کو غیرملکی دوروں کے دوران نئے روپ میں دیکھیں گے

10  جولائی  2015

اسلام آباد(نیوزڈیسک)سپریم کورٹ کا حکم، اب عوام صدر اور وزیراعظم کو غیرملکی دوروں کے دوران نئے روپ میں دیکھیں گے-وفاقی حکومت نے سپریم کورٹ کوبتایاہے کہ صدرمملکت اوروزیراعظم غیرملکی دوروں کے دوران اردوزبان میں تقاریراوربات چیت کرینگے ۔جمعہ کے روز وفاقی حکومت کی طرف سے بتایاگیاکہ وزیراعظم نے اس سلسلے میں احکامات جاری کئے ہیں کہ اردو کوسرکاری زبان کادرجہ دے دیاگیاہے جس کے بعد صدرمملکت ،وزیراعظم ،وفاقی اورصوبائی وزراءاورحکومت افسران اندرون وبیرون ملک اردو زبان میں خطاب کیاکرینگے ۔جسٹس جواد ایس خواجہ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بینج کے روبرو وفاقی وزیراطلاعات ونشریات محمداعظم نے بتایاکہ وزیراعظم کے احکامات کی روشنی میں حکومت اداروں ،یوٹیلٹی بلز،ڈرائیونگ لائنسس،پاسپورٹس اوردیگرسرکاری کاغذات بھی اردو میں ہونگے ۔اس سے قبل وفاقی حکومت نے حکومتی اداروں کے سربراہوں کواحکامات جاری کئے تھے کہ اردو کوسرکاری زبان کے طورپراستعمال کیاجائے ۔وفاقی حکومت کے جاری کردہ ایک سرکلر کے مطابق یہ بھی احکاما ت جاری کئے ہیں کہ ایسی حکمت عملی بنائی جائے کہ کس طرح اردو کوبطورسرکاری زبان رائج کیاجاسکے ۔واضح رہے کہ اس سال کو 14مئی کوکابینہ آئین کے آرٹیکل 251کے تحت انگریزی کی بجائے اردو کوسرکاری زبان قراردیاتھا۔



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…