اتوار‬‮ ، 14 ستمبر‬‮ 2025 

ہوٹل مالکان کی جانب سے ملازم کی انگریزی کے مذاق پر علی گل پیر کی ویڈیو وائرل

datetime 24  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)چند روز قبل اسلام آباد کے ریسٹورنٹ کی خواتین مالکان کی جانب سے مینیجرکی انگریزی کا مذاق اڑانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔یہ واقعہ جہاں اس وقت ٹوئٹر پر ریسٹورنٹ کے نام کے ہمراہ بائیکاٹ ہیش ٹیگ کے ساتھ ٹاپ ٹرینڈ رہا وہیں ملک بھر

سے ریسٹورنٹ کی مالکان خواتین پر بنائے جانے والے تنقیدی میمز  بھی سوشل میڈیا پر ہر طرف گردش کرنے لگے۔اب پاکستان کے معروف کامیڈین و گلوکار علی گل پیر نے بھی اس واقعے کی مزاحیہ ویڈیو بناکر سوشل میڈیا پر شیئر کر دی ہے۔ علی گل پیر نے ویڈیو اسٹینڈاپ کامیڈین اکبر چوہدری اور پاکستان میں برطانوی صحافی جارج فلٹن کے ساتھ بنائی ہے۔ویڈیو میں علی گل پیر کو ہوٹل مالک دیا حیدر اور اکبر چوہدری کو عظمیٰ  دکھایا گیا ہے جبکہ جارج فلٹن کو ریسٹورنٹ کا ملازم بنایا گیا ہے۔ ویڈیو کا بنیادی مقصد درحقیقت ان لوگوں کی حماقتوں کی نشاندہی کرنا ہے جو دوسروں کی انگریزی بولنے میں پیش آنے والی مشکلات کا مذاق اڑاتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…