اتوار‬‮ ، 16 جون‬‮ 2024 

شادی سے ایک روز قبل ورون دھون کی کار کا ایکسیڈنٹ ہوگیا

datetime 24  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(این این آئی)بھارتی اداکار ورون دھون کی شادی سے ایک روز قبل ان کی کار کا ایکسیڈنٹ ہوگیا۔اداکار ورون دھون اپنی دیرینہ دوست نتاشا دلال کے ساتھ 24 جنوری کو شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔ دونوں کی شادی کی تیاریاں کئی

روز قبل ہی شروع ہوچکی تھیں۔ ورون اور نتاشا نے بھارتی ریاست مہاراشٹرا کے علاقے علی باغ میں ایک پرتعیش فائیو اسٹار ہوٹل دی مینشن ہاؤس بک کیا گیا تھا جہاں پر شادی کی ساری رسمیں ہوئیں۔دلہا اور دلہن کے تمام گھر والے اس مینشن میں پہلے ہی جاچکے تھے اور دونوں کی شادی کی مختلف رسموں کا آغاز 22 جنوری سے ہوچکا تھا۔بھارتی میڈیا کے مطابق ورون دھون کے دوست نے گزشتہ روز ان کے لیے بیچلرز پارٹی کا انعقاد کیا تھا۔ ورون دھون اپنی کار میں بیچلرز پارٹی میں جارہے تھے کہ ان کی کار کا ایکسیڈنٹ ہوگیا۔خوش قسمتی سے حادثہ زیادہ بڑا نہیں تھا۔ حادثے میں نہ تو کار کو زیادہ نقصان پہنچا اور نہ ہی کار میں بیٹھے لوگوں کو۔واضح رہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے ورون اور نتاشا کی شادی میں 50 کے قریب لوگ شریک ہوئے۔ اس کے علاوہ دی مینشن ہاؤس میں کووڈ 19 کے پیش نظر سخت حفاظتی انتظامات کیے گئے تھے۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…