منگل‬‮ ، 04 فروری‬‮ 2025 

پولیس اہلکار خالد کو شہید کرنے کے حوالے سے تہلکہ خیز انکشاف

datetime 23  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)ایم کیوایم لندن کے ٹارگٹ کلرز نے پولیس اہلکار خالد کو شہید کرنے کے حوالے سے انکشاف کیا کہ اہلکار خالد کو رمضان میں روک کر تھانے لے جانے پر گولیاں ماردیں۔تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی کیہاتھوں ایم کیوایم لندن کے ٹارگٹ کلرز کی گرفتاری کے معاملے پر پولیس اہلکار

شہید کرنے کے حوالے سے حیرت انگیز انکشافات سامنے آئے۔ایم کیوایم لندن کے ٹارگٹ کلرز نے ویڈیو بیان میں انکشاف کیا ہے کہ اہلکار خالد نے رمضان میں ہمیں روکا اور تھانے لے گیا تھا، جس کے بعد نبیل نے اپنے دل میں کچھ دن سے ٹسل رکھی ہوئی تھی۔ملزم زاہد نے بتایا کہ رمضان میں ہی جوہرآبادکے ہوٹل پرہم 4دوست سحری کررہے تھے، سحری کرکے جیسے ہی فارغ ہوئے پولیس اہلکارخالد وہاں پہنچ گیا، اہلکار جیسے ہی جانے لگا تو نبیل اوردیگرنے تعاقب کیا، اور ہوٹل سے تھوڑاآگے ڈبل روڈپراہلکارخالدکو گولیاں ماریں اور اہلکار خالد کومارنے کے بعد ندیم ،وسیم اور نبیل ایک موٹر سائیکل پر گئے۔ملزم وسیم علی کا کہنا تھا کہ پولیس اہلکارکی ایس ایم جی چھین کرہم فرار ہوئے، ایس ایم جی ڈیڑھ مہینے تک میں نے اپنے پاس رکھی، اس کے بعد نبیل کے بھائی عرفان کو ایس ایم جی واپس دیدی تھی۔اہلکار کی بیوہ نے بتایا کہ خالدپرحملہ کرنیوالوں نے پہلے بدترین تشدد کیا تھا ، پھر دل پر گولی ماری۔خیال رہے سی ٹی ڈی نے دونوں ایم کیو ایم کے ٹارگٹ کلرزکو21جنوری کو گرفتار کیا تھا۔

موضوعات:



کالم



رانگ ٹرن


رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…