منگل‬‮ ، 04 فروری‬‮ 2025 

مذہبی منافرت لٹریچر کی اشاعت و تقسیم کرنیوالوں کیخلاف حکومت کا بڑا فیصلہ

datetime 23  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے وزیراعلیٰ آفس میں وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد اور وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نورالحق قادری نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی و سیاسی امور اورامن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیاجبکہ مذہبی ہم آہنگی کے فروغ کیلئے اقدامات پر بھی بات چیت کی گئی۔ ملاقات

میں امن و امان اور سکیورٹی کی صورتحال کی مزید بہتری کیلئے ہرممکن اقدام اٹھانے پر اتفاق کیا گیا اور مذہبی منافرت پر مبنی لٹریچر کی اشاعت و تقسیم کرنے والوں کے خلاف کریک ڈائون کا فیصلہ کیا گیا۔ اشتعال انگیز تقاریر کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی ہوگی۔ امن عامہ کی بہتری کیلئے پنجاب اور وفاق کے درمیان مربوط کوآرڈینیشن پر اتفاق کیا گیا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام کے جان ومال کے تحفظ کیلئے تمام ضروری اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ قانون کی حکمرانی کو یقینی بنانے کے لئے آخری حد تک جائیں گے۔ صوبے میں کسی کو قانون ہاتھ میںلینے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور قانون ہاتھ میں لینے والے عناصر کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔ صوبے میں قانون کی عملداری کو ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے گا۔عوام کے جان و مال کے تحفظ سے بڑھ کر کوئی ترجیح نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ وطن کی مٹی ہم سے یکجہتی اور یگانگت کا تقاضا کرتی ہے۔ نفاق کے بیج بونے والوں کو اپنے گریبان میں جھانکنا چاہیئے۔ قوم کو تقسیم کرنے کی ناپاک سازش کو ہر صورت ناکام بنائیں گے۔ وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ وفاقی وزارت داخلہ امن و امان کی صورتحال کے حوالے سے پنجاب حکومت کو سپورٹ کرے گی۔ قومی مفادات کی بجائے

ذاتی مفادات کو  ترجیح دینے والوں کو عوام مسترد کر چکے ہیں ۔ وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نورالحق قادری نے کہا کہ معاشرے میں تحمل، برداشت اور میانہ روی کے جذبات کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔پاکستان کو اتحاد و اتفاق کی جتنی ضرورت آج ہے شاید پہلے کبھی نہ تھی۔

موضوعات:



کالم



رانگ ٹرن


رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…