پیر‬‮ ، 10 جون‬‮ 2024 

ٹڈاپ کیس سے جڑے ملزمان کی مزید جائیدادیں سامنے آگئیں، کئی اہم سیاسی شخصیات زیرِتفتیش

datetime 23  جنوری‬‮  2021

کراچی(این این آئی)ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان( ٹڈاپ) کیس سے جڑے ملزمان کی مزید جائیدادیں سامنے آگئیں جبکہ ایف آئی اے کو کیس میں منی لانڈرنگ کے شواہدبھی مل گئے ، کیس میں کئی اہم سیاسی شخصیات بھی زیرتفتیش ہیں۔تفصیلات کے مطابق ٹڈاپ کیس میں

اربوں روپے کی کریشن کے معاملے پر بڑی پیشرفت سامنے آئی ، ایف آئی اے ڈپٹی ڈائریکٹرعبدالرئوف نے کہا کہ کیس سے جڑے ملزمان کی مزید جائیدادیں سامنے آگئی ہیں۔ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل نے ایک اور مقدمہ درج کر لیا ہے، مقدمہ سرکار کی مدعیت میں درج کیا گیا ، جس میں عبدالقادرعرف بھولا سمیت کئی افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔ڈپٹی ڈائریکٹرعبدالرئوف نے کہا کہ کیس میں کئی اہم سیاسی شخصیات بھی زیرتفتیش ہیں، ڈپٹی ڈائریکٹرٹڈاپ سمیت مختلف کمپنیوں کے افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔ایف آئی اے کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹرٹڈاپ نے ایکسپورٹس کی مدمیں کئی جعلی ای فارمزبنوائے جبکہ ظاہرکی گئی ایکسپورٹ کی مالیت35ارب روپے کے لگ بھگ ہے۔ایف آئی اے کو کیس میں منی لانڈرنگ کے شواہدبھی مل گئے ہیں ،ڈپٹی ڈائریکٹرعبدالرئوف نے بتایا کہ رقم سے کراچی میں2ہزارگزکی زمین خریدی گئی جو قادر کے نام پر تھی اور زمین منی لانڈرنگ سے حاصل ہونے والی رقم سے خریدی گئی۔

موضوعات:



کالم



یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟


پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…