اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ترکی کی تاریخی مسجد میں برہنہ فوٹوشوٹ کرانے والی ماڈل نے بالآخر اپنی اس قبیح حرکت پر معافی مانگ لی۔ تفصیلات کے مطابق بیلجیم کی شہری مریسا پیپن نامی اس پلے بوائے ماڈل نے دو سال قبل
ترکی کے شہر استنبول میں واقع تاریخی مسجد آیا صوفیہ کے باہر برہنہ فوٹوشوٹ کرایا تھا جس پر لوگوں کی طرف سے شدید غم و غصے کا اظہار کیا گیا۔ مریسا نے ایک بلاگ میں اپنی اس شرمناک حرکت کی وجہ بیان کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس نے یہ فوٹوشوٹ ’مذہب کے خلاف احتجاج‘ کے طور پر کرایا۔ اب مریسا نے اس حرکت پر ترکی کے عوام سے معافی مانگ لی ہے۔ اس نے کہا ہے کہ ”میرے اس فوٹوشوٹ کی وجہ سے لوگوں کے جذبات مجروح ہوئے، جس پر میں ان سے معافی مانگتی ہوں۔ “ واضح رہے کہ مریسا اس سے قبل بھی عوامی مقامات پر کئی برہنہ فوٹوشوٹ کروا چکی ہے اور انہی حرکات کی وجہ سے اسے مقدمات کا بھی سامنا ہے۔