بدھ‬‮ ، 18 مارچ‬‮ 2026 

حریم شاہ کا مفتی عبد القوی کے بعداگلا ٹارگٹ کون ؟ ٹک ٹاک سٹار نے اپنے اگلے ہدف کا بتا دیا

datetime 22  جنوری‬‮  2021 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی )ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ کا مفتی قوی کے بعد اگلا نشانہ کون ، اشارہ دیدیا ۔نجی ٹی وی سے گفتگو کے دوران حریم شاہ کا ایک سوال کے جواب میں کہنا تھا میں کسی کیساتھ ویڈیو نہیں بنانے جارہی اور نہ کسی کو ایکسپوزک کرنا چاہتی ہوں لیکن میری زندگی کاجو بھی مشن ہوتا ہے اللہ مجھے اُس میں کامیابی عطا کرتا ہے ۔ انہوں نے اگلے ٹارگٹ سے

متعلق سوال پر کہا ہے کہ میں اپنا ٹارگٹ بنا کر نہیں کرتی نہیں تو اگلا شخص ہوشیار ہو جاتا ہے ۔ معروف ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ نے اشارہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا اگلا ٹارگٹ میڈیا کا شخص ہے جس نے ان کیخلاف جھوٹے پروگرامز کیے ۔ واضح رہے کہ ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ نے عالم دین اور مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے سابق رکن مفتی عبدالقوی کی میک اپ کرواتے ویڈیو بھی جاری کردی ہے جبکہ حریم شاہ نے کہاہے کہ عبدالقوی میرا ٹارگٹ تھے، پوری منصوبہ بندی سے ویڈیو بنائی،کراچی میں فاروق ستار سے ملاقات ان کی فرمائش پر کی۔تفصیلات کے مطابق ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ نے مفتی عبدالقوی کی ایک اورویڈیو جاری کی ہے انسٹاگرام پر شیئر کی جانے والی ویڈیو میں مفتی قوی کو خاتون سے میک کرواتے دیکھا جاسکتا ہے۔شیئر کی جانے والی ویڈیو میں حریم شاہ خود بھی نظر آرہی ہیں اور وہی ویڈیو بھی بنا رہی ہیں۔ویڈیو کے بیک گرائونڈ میں مقبول میم ڈائیلاگ (مارو مجھے مارو)کا استعمال کیا گیا ہے۔دوسری جانب خصوصی گفتگوکرتے ہوئے حریم شاہ نے بتایا کہ مفتی عبدالقوی کی پٹائی پلان بناکر کی ،مفتی عبدالقوی کو میں نے نہیں میری کزن نے تھپڑ مارا تھا۔انہوں نے بتایاکہ مفتی عبدالقوی کو تھپڑ مارنے والی لڑکی عائشہ شاہ میری کزن ہے۔حریم شاہ کے مطابق عائشہ شاہ سافٹ ویئر انجینئر ہے اور مفتی عبدالقوی سے یہ ان کی پہلی ملاقات تھی تاہم عبدالقوی نے غلط بات کی اسلئے اس نے تھپڑ مارا۔ حریم شاہ سے سوال کیا گیا کہ کیا آپ نے مارپیٹ کرنے اور ان کو ایکسپوز کرنے کے لیے بلایا تھا؟اور آپ نے مفتی عبدالقوی کو ٹارگٹ کیا؟ جس پر حریم شاہ نے کہا کہ ہاں میں نے ٹارگٹ کیا کیونکہ اس بار عبدالقوی میرا ٹارگٹ تھے۔مگر حریم کا یہ عمل ان کی والدہ کو پسند نہ آیا، ٹاک ٹاک اسٹار نے بتایا کہ میری والدہ نے مجھے ڈانٹا انہوں نے کہا اب یہ رہتا تھا یہ بھی کرلیا۔حریم شاہ نے دعوی کیا کہ کچھ عرصے پہلے فاروق ستارکی فرمائش پر ان سے ملاقات کی، 6 ماہ سے میرا اور فاروق ستار کا فون پر رابطہ تھا، فاروق ستار نے کہا تھا کہ آپ میری مہمان بنیں گیں۔حریم شاہ نے کہا کہ فاروق ستار نے جھوٹ بولا، ملاقات انکی دعوت پر ہی ہوئی، فاروق ستار نے کہا میرے حالات بہت خراب ہیں۔حریم شاہ نے بتایاکہ وہ دیگر تین دوستوں کے ہمراہ کراچی کے مقامی ہوٹل میں فاروق ستار میں ملیں تھیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)


یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہبی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہبی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہبی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…