کراچی(این این آئی) یوٹیلیٹی اسٹورز پر مختلف اشیا کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کردیا گیا۔ قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا گیا۔تفصیلات کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز پر مہنگائی،یوٹیلیٹی اسٹورز پر مختلف اشیاء کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کردیا گیاہے۔100 گرام مرچ پاؤڈر کی قیمت میں 50 روپے کا
اضافہ، مختلف اچار کے ڈبوں کی قیمت میں 60 روپے تک اضافہ کردیا گیا۔مشروبات کی بوتل 30 روپے مہنگی کردی گئی، مسالہ جات 40 روپے تک مہنگے کردیئے گئے۔ شیمپو کی بوتل 11 روپے تک مہنگی اور کپڑے دھونے کا پاؤڈر کا پیکٹ 5 روپے تک مہنگا کردیا گیا۔ صابن کی قیمتوں میں بھی اضافہ کردیا گیا۔ یوٹیلیٹی اسٹورز نے قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا،قیمتوں میں اضافے کا اطلاق فوری طور پرہوگا۔ یوٹیلیٹی سٹورز پر سرخ مرچ، اچار، ڈبہ پیک دودھ سمیت صابن شیمپوکی قیمتوں میں 5روپے سے 60روپے تک اضافہ ہو گیا ہے۔مختلف کمپنیوں کی سرخ مرچ سو گرام پیک پچاس روپے مہنگا کردیاگیا اور اس کی قیمت 148 روپے سے بڑھا کر198 روپے ہو گئی۔ایک لیٹر دودھ کا ڈبہ 5 روپے مہنگا کر دیا گیا اور اس کا ریٹ 152 روپے سے بڑھا کر157 روپے کا کردیا گیا۔ایک کلو اچار کی قیمت 60 روپے بڑھا دی گئی اور ایک کلو اچار 260روپے سے بڑھا کر320 روپے کا ہو گیا ہے۔ دوسو ایم ایل شیمپو دس روپے مہنگا ہو گیا اس کی قیمت 228 روپے سے بڑھاکر238 روپے کردی گئی اور صابن 10 روپے اضافے کے بعد 114 روپے کا کردیا گیاہے۔یوٹیلیٹی ستورز اننتظامیہ نے نئی قیمتون کا اطلاق فوری کردیاہے۔