اسلام آباد (این این آئی)بجلی کی قیمتوں میں 1 روپے 80 پیسے اضافے کی تیاریاں،سی پی پی اے نے نیپرا میں درخواست دائرکردی،نیپرا 27 جنوری کوبجلی قیمتوں میں اضافے کی درخواست پرسماعت کریگا،بجلی قیمتوں میں اضافہ ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیاجائیگا۔ درخواست کے مطابق گزشتہ ماہ فرنس آئل پر12 روپے27 پیسے میں مہنگی
ترین بجلی پیدا کی گئی، گزشتہ ماہ مجموعی طورپر7 ارب روپے 56 کروڑیونٹ بجلی پیدا ہوئی، بجلی کی پیداواری لاگت 47 ارب 41 کروڑروپے رہی، بجلی کی پیداوارپرفیول لاگت 6 روپے 26 پیسے رہی، بجلی کی فیول لاگت ریفرنس پرائس کا تخمینہ 4 روپے 46 پیسے لگایا گیا تھا، اضافے کی صورت میں صارفین پر10 ارب روپے سے زائد کا بوجھ پڑے گا۔