جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

مفتی قوی کو صرف تھپڑ نہیں جوتے بھی مارے ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ نے نئے انکشافات کر دئیے

datetime 21  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ نے کہا ہے کہ میں نے مفتی قوی کو صرف تھپڑ ہی نہیں جوتے بھی مارے ہیں۔مقامی چینل کو دیے گئے انٹرویو میں حریم شاہ نے کہا کہ میں نجی چینل پر ایک شو کر رہی ہوں جس کے لئے میں نے سوچا ہوا تھا کہ شو کے مہمانوں میں سب سے پہلے

اْن لوگوں کو بلائوں گی جن کی وجہ سے میری کردار کشی ہوئی۔ اسی وجہ سے دنیا کے سامنے حقیقت لانے کے لئے مفتی قوی کو شو میں بطور مہمان مدعو کیا اور لاہور سے کراچی آنے کے لئے تمام اخراجات خود اْٹھائے۔انہوں نے بتایا کہ مفتی قوی کے ساتھ ایک لڑکی سیلفی وائرل ہوئی تھی، اْس دوران میں بیرون ملک تھی یہ بات پتا ہونے کے باوجود مفتی قوی نے جانتے بوچھتے ہوئے جھوٹ بولا کہ سیلفی میں حریم شاہ ساتھ ہے۔ جس کی وجہ سے مجھ پر بہت لعن طعن کی گئی لیکن میں نے یہ سوچ کر خاموشی اختیار کئے رکھی کہ ایک دن میں بدلہ ضرور لوں گی اور انہیں دنیا کے سامنے ذلیل و رسوا کرکے رہوں گی۔حریم شاہ نے یہ بھی کہا کہ میں نے کچھ عرصے ٹک ٹاک ویڈیوز بنانا بند کردیں تھیں اور باکو چلے گئی تھی تاہم اس دوران مفتی قوی نے مبشر لقمان کے شو میں شرکت کی اور میری نئی ویڈیو نہ آنے کی وجہ یہ بتائی کہ انہوں نے مجھ سے نکاح کر رکھا ہے اور جب میزبان مزید کچھ پوچھا تو اس پر مفتی صاحب ہنستے رہے۔

ٹک ٹاکر نے مفتی قوی کے حوالے سے حیران کن انکشاف یہ بھی کیا کہ شو سے قبل اپنی ٹیم کے ہمراہ مفتی قوی کو ایک ریسٹورنٹ بھی لے کر گئی جہاں انہوں نے میرے ساتھ نا مناسب حرکت بھی کی لیکن اس وقت بھی میں نے خود پر قابو رکھا اور سوچا کہ اگر ابھی میں نے اپنا ردِعمل دیا تو تمام معاملات بگڑ جائیں گے اور جہاں تک تھپر مارنے والی ویڈیو کی بات ہے تو میں نے اب تک مفتی قوی کو صرف تھپڑ ہی نہیں بلکہ جوتے بھی مارے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…