لاہور (یواین پی) فیصل آباد میں ویمن باسکٹ بال لیگ کا فائنل جنگ کا میدان بن گیا، کریسنٹ کمپلیکس میں لاہور ویمن باسکٹ بال کی کھلاڑی کا فیصل آباد کی کھلاڑیوں سے جھگڑا ہوگیا، دونوں ٹیموں کی کھلاڑیوں نے ایک دوسرے کی درگت بنا ڈالی۔ تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں
ہونے والی ویمن باسکٹ بال لیگ کا فائنل لاہور اور فیصل آباد کی خواتین کھلاڑیوں کے مابین کھیلا جاہا تھا، میچ کے دوران صورت حال اس وقت سنگین صورتحال اختیار کرگئی جب فیصل آباد کی ٹیم کی کھلاڑی اپنی لاہوری حریف کو ڈاج دیتے آگے بڑھیں تو لاہور کی کھلاڑی توازن نہ برقرار رکھ پائیں اور زمین پر گر پڑیں جب کہ میزبان ٹیم کی کھلاڑی نے گول کرکے اپنی ٹیم کے پوائنٹس میں اضافہ کیا اور دوبارہ کھیل میں مشغول ہوگئیں۔اسی دوران لاہور ویمن باسکٹ بال کی کھلاڑی نے اٹھ کر میزبان کھلاڑی کو مارنا شروع کردیا جس پر ان کی دیگر ساتھی خواتین کھلاڑی بھی فیصل آباد کی کڑیوں سے گتھم گتھا ہوگئیں، دونوں ٹیموں کی کھلاڑیوں نے ایک دوسرے کی خوب پھینٹی لگائی، کئی کھلاڑیوں نے ایک دوسرے کے بال پکڑے اور بعض نے مکوں کا آزادانہ استعمال کیا، ہاتھا پائی کے باعث انتظامیہ نے میچ روک دیا۔ ڈویژنل سپورٹس آفیسر رانا حماد اقبال بھی ہال میں موجود تھے جنہوں نیلاہوری کڑیوں کو منانے کی کوشش کی گئی۔ کچھ گھنٹوں بعد میچ کو دوبارہ شروع کیا گیا۔