اتوار‬‮ ، 23 اگست‬‮ 2026 

سینٹ الیکشن سے قبل حکومت اور (ق) لیگ کے معاملات طے پنجاب سے اہم نشست (ق) لیگ کو دینے کا فیصلہ

datetime 20  جنوری‬‮  2021 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک، آن لائن)سینٹ الیکشن کے سلسلے میں وفاقی حکومت اور مسلم لیگ (ق) کے درمیان معاملات طے پا گئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں جماعتوں کے درمیان معاملات طے پا جانے کے بعد پاکستان تحریک انصاف کی طرف سے صوبہ پنجاب سے سینٹ کی

ایک نشست حکمران اتحاد میں شامل مسلم لیگ ق کو دے دی گئی ، جس کے لیے پی ٹی آئی کے اراکین ق لیگ کے سینٹ امیدوار کی حمایت کریں گے ، تاہم اس نشست پر مسلم لیگ ق کی جانب سے سینیٹر کون ہو گا ، اس سلسلے میں کامل علی آغا یا چوہدری شجاعت حسین کا نام سامنے آسکتا ہے۔دریں اثنا سینیٹ انتخابات اور ایوان بالا میں اپنا چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین لانے کے لئے (ق) لیگ کے ارکان اسمبلی اہمیت اختیار کرگئے ہیں،ق لیگ نے ڈپٹی چیئرمین سینٹ کا عہدہ مانگ لیا۔ تفصیلات کے مطابق 48 سینیٹرز اپنی مدت مکمل کرکے ریٹائر ہوجائیں گے ان کی جگہ نئے سینیٹرز کا انتخاب عمل میں آئے گا۔ تحریک انصاف کو قومی اسمبلی کی طرح سینیٹ میں بھی اپنی برتری قائم کرنے کے لیے اتحادی جماعتوں کی ضرورت ہے۔ اس سلسلے میں پی ٹی آئی کی حکومتی اتحاد میں شامل جماعتوں جی ڈی اے، ایم کیو ایم، (ق) لیگ اور بی اے پی کی پس پردہ بات چیت جاری ہے۔سینیٹ انتخابات کے حوالے سے مسلم لیگ (ق) کے صوبائی

ارکان کے ووٹ انتہائی اہمیت اختیار کرگئے ہیں جب کہ (ق) لیگ کی جانب سے بھی آئندہ چند روز میں بڑا اعلان متوقع ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین سینیٹ کی چیئرین شپ کے لیے بطور امیدوار صادق سنجرانی کے نام پر اتفاق کی صورت میں ڈپٹی چیئرمین پی ٹی آئی کا ہوگا اور اس

کے لیے سینیٹر مرزا محمد آفریدی کا نام ڈپٹی چیئرمین کے لئے زیر غور ہے تاہم ق لیگ نے سینیٹ الیکشن میں اتحاد کو برقرار رکھنے کیلئے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے عہدے کی خواہش کا اظہار کیا ہے اور اس حوالے سے باقاعدہ طور پر حکومت میں شامل پی ٹی آئی کے ارکان کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)


ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…