منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

ریما کورونا وائرس سے بچا ئوکی ویکسین لگوانے والی پہلی پاکستانی اداکارہ بن گئیں

datetime 19  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)پاکستان کی معروف اداکارہ ریماخان کورونا وائرس سے بچا ئوکی ویکسین لگوانے والی پہلی پاکستانی اداکارہ بن گئیں۔ریما خان نے اپنے سوشل میڈیا اکائونٹ پر کی گئی پوسٹ میں اپنے مداحوں اور فالوورز کو کورونا وائرس کی ویکسین لگوانے سے متعلق بتایا۔ویڈیو میں ریما خان کو یہ کہتے ہوئے سنا جاسکتا ہے کہ کورونا

وائرس کی پہلی ویکسین لگوارہی ہوں اور میں ٹھیک محسوس کررہی ہوں۔انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ریما خان کی اس پوسٹ پر اداکار عمران عباس کی جانب سے تبصرہ کیا گیا ہے۔عمران عباس نے لکھا کہ آپ کئی طریقوں سے پہلی اور ابتدا ء کرنے والوں میں سے ہیں، محفوظ رہیں، صحتمند اور خوبصورت رہیں۔دریں اثناء پاکستان میں کرونا وائرس سے مزید58افراد انتقال کر گئے جبکہ مزید ایک ہزار800نئے کیسزرپورٹ ہوگئے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹرکے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں میں کرونا وائر س سے مزید 58افراد انتقال کر گئے۔گزشتہ ایک روز میں 1ہزار800نئے کیسزرپورٹ ہوئے۔این سی او سی کے مطابق ملک بھرمیں مجموعی اموات11ہزار 55ہوگئی جبکہ کورونامتاثرین کی تعداد 5لاکھ 23ہزار11ہوگئی۔این سی او سی کے مطابق ابتک مجموعی طور پر کرونا میں مبتلا چار لاکھ 76 ہزار 471مریض صحت یاب ہوئے ہیں ۔سندھ میں دو لاکھ 36ہزار 530، پنجاب ایک لاکھ 50ہزار 316کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔این سی او سی کے مطابق خیبرپختونخوا میں63ہزار 825، بلوچستان میں 18ہزار 622کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ۔اسلام آباد میں40 ہزار 177، گلگت بلتستان میں چارہزار 887کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ آزاد کشمیر میں کورونا مریضوں کی تعداد 8 ہزار 654ہوگئی ہے۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…