منگل‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2026 

مفتی قوی اور حریم شاہ کی مزید ویڈیوز منظرعام پر آگئیں

datetime 19  جنوری‬‮  2021 |

کراچی (این این آئی)ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ گزشتہ روز سے ہی معروف عالم دین اور رویت ہلال کمیٹی کے سابق رکن مفتی عبدالقوی کے ہمراہ بنائی گئیں ٹک ٹاک ویڈیوز شیئر کررہی ہیں۔حریم شاہ نے مفتی قوی کے ہمراہ کسی کمرے میں ہی کیٹ واک کرتے ایک ٹک ٹاک ویڈیو اپنے انسٹاگرام

اکاؤنٹ پر شیئر کی ہے۔ یہی نہیں بلکہ ایک اور ویڈیو میں مفتی قوی اور حریم شاہ کو کسی ریسٹورنٹ میں کھانا کھاتے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔حریم شاہ کی جانب سے شیئر کی گئیں ویڈیوز میں کمنٹس کا سیکشن بھی بند کررکھا ہے تاہم خود بھی اداکارہ نے کوئی تبصرہ کرنے سے گریز کیا ہے۔اس سے قبل حریم شاہ نے ویڈیوز اینڈ فوٹوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر مفتی عبدالقوی کے ساتھ اپنی ویڈیو شیئر کی تھی، حریم شاہ نے مفتی قوی کو تھپڑ مارنے کی ویڈیو شیئر کی تھی جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی تھی۔حریم شاہ نے اپنے انسٹا گرام پر مفتی عبدالقوی کو تھپڑ مارنے کی ویڈیو شیئر کی تھی، جس میں حریم شاہ، مفتی عبدالقوی کو تھپڑ مارتے ہوئے نظر آرہی تھیں، جس کے بعد وہ ہڑبڑا کر اٹھ بیٹھتے ہیں ۔انسٹا گرام پر مفتی عبدالقوی کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے حریم شاہ کا کہنا تھا کہ مفتی عبدالقوی کو تھپڑ کیوں مارا گیا اس کا جواب بہت جلد مل جائے گا۔دوسری طرف مفتی قوی کا نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ایک ٹی وی پروگرام کے لیے حریم شاہ اور مجھے کراچی بلوایا گیا تھا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ میں ہوٹل میں بیٹھا موبائل فون استعمال کررہا تھا، کہ حریم شاہ اچانک کمرے میں آئی اور تھپڑ مار کر چلی گئی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ


شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…