لاہور (آن لائن) پنجاب حکومت نے لاہور سمیت صوبے بھر میں ٹورازم انڈسٹری کو فروغ دینے کے لئے ایک نیا سافٹ ویئر لانچ کیا ہے۔ جس کی مانیٹرنگ کی ذمہ داریاں پنجاب پولیس پر عائد کردی گئی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ پنجاب پولیس لاہور سمیت پورے پنجاب میں سیاحت کے لئے آنے والے
ملکی اور غیر ملکی سیاحوں کا آن لائن ریکارڈ مرتب کرے گی۔ جس کا مقصد پنجاب بھر میں سیاحت کے دوران ملکی اور غیر ملکی سیاحوں کو درپیش مشکلات کو حل کرنا اور سیاحوں کو تحفظ فراہم کرنا ہے۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ پنجاب پولیس مذکورہ سافٹ ویئر کے ذریعے سیاحوں کو کلیئنرز دینے کے بعد متعلقہ اداروں کو آگاہ کرے گی اور سیاحت کے دوران سیاحوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات جن میں رہائش اور سکیورٹی کے معاملات شامل ہیں کا جائزہ لے گی اور کسی بھی جگہ درپیش مشکلات کو حل کرنے کے لئے سیاحوں کو گائیڈ لائن فراہم کرے گی۔