بدھ‬‮ ، 08 اپریل‬‮ 2026 

نوازشریف کو گرفتار کرنے کا معاملہ برطانیہ نے پاکستان کی درخواست پر تہلکہ خیز فیصلہ سنا دیا

datetime 16  جنوری‬‮  2021 |

لندن(این این آئی) پاکستانی شہری کی ای میل پر جواب میں برطانوی دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان سے جاری وارنٹ نواز شریف کے برطانیہ میں قیام پر اثر انداز نہیں ہوسکتے۔برطانوی دفتر خارجہ نے کہا کہ برطانیہ اور پاکستان کے درمیان ملزمان کے تبادلے کا معاہدہ نہیں ہوا۔

نواز شریف کے قانونی معاملات حکومت پاکستان کے ساتھ ہیں، پولیس برطانوی عدالت کی اجازت کے بغیر کسی کو گرفتار نہیں کرسکتی۔برطانوی دفتر خارجہ نے کہا کہ برطانیہ کے امیگریشن کے قوانین واضح ہیں، ہر مقدمے میں قوانین پر سختی سے عمل کرتے ہیں۔دوسری جانب سابق وزیر اعظم نوازشریف نے فارن فنڈنگ کیس میں وزیر اعظم عمران خان کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا ہے کہ شفافیت کا ڈھول پیٹنے والے عمران خان کے مالی معاملات میں شفافیت کا نام ونشان ہی نہیں،کیس کا فیصلہ اس لئے نہیں ہو پا رہا کہ کٹہرے میں کھڑے شخص کا نام نوازشریف نہیں بلکہ عمران خان ہے اور فنڈنگ کے مقدمے میں ملوث جماعت کا نام مسلم لیگ(ن) نہیں پی ٹی آئی ہے، الیکشن کمیشن اس معاملے پر کیوں فیصلہ نہیں کررہا جبکہ ٹھوس ثبوت موجود ہیں اور عمران خان کے پاس کوئی صفائی بھی نہیں ہے،یہ انصاف کی رسوائی اور پامالی کی شرمناک داستان ہے،19جنوری کو پی ڈی ایم نے الیکشن کمیشن اسلام آباد کے سامنے احتجاج

کرنے کا فیصلہ کیا ہے،میری درخواست ہے قوم بھی پی ڈی ایم کی آواز میں آواز ملا کر بھرپور احتجاج ریکارڈ کروائیں اورپاکستان کو ناانصافیوں سے آزاد کروائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ایک ویڈیو بیان میں کیا۔ نوازشریف نے پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس کا حوالہ

دیتے ہوئے کہا کہ میں ایک ایسے مقدمے کا ذکر کرنا چاہتا ہوں جس کا پاکستان کے آئین اور قانون،ہماری جمہوریت اور موجودہ حکومت کے وجود کے قانونی جواز سے گہرا تعلق ہے۔انہوں نے کہا کہ فارن فنڈنگ کیس ایک صاف اور سیدھا مقدمہ ہے،جو گزشتہ چھ سال سے الیکشن کمیشن آف پاکستان میں زیر التوا پڑا ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ فیصلہ اس لئے نہیں ہو پا رہا کہ کٹہرے میں کھڑے شخص کا نام نوازشریف نہیں بلکہ عمران خان ہے اور فنڈنگ کے مقدمے میں ملوث جماعت کا نام مسلم لیگ(ن) نہیں پی ٹی آئی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)


جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…