پیر‬‮ ، 18 مئی‬‮‬‮ 2026 

حکومت کی جانب سے تاحال کورونا ویکسین کا آرڈر دیا اور نہ ہی ۔۔۔وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی کا حیران کن انکشاف 

datetime 15  جنوری‬‮  2021 |

اسلام آباد( آن لائن )حکومت کی جانب سے تاحال کورونا ویکیسن کا آرڈر ہی نہ دینے کا انکشاف ہوا ہے۔اس بات کا انکشاف معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا ہے کہ نہ کسی کمپنی کو ویکیسن کا آرڈر دیا ہے نہ کسی نے حامی بھری ہے۔ویکسین کے لیے چینی، روسی اور برطانوی کمپنیز سے بات چیت چل رہی ہے۔کچھ کمپنیز نے

ڈیٹا جمع کرا دیا ہے جب کہ دیگر سے مزید ڈیٹا مانگا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ فرنٹ لائن ورکرز اور دیگر کے لیے جلد از جلد ویکیسن لینے کی کوشش کر رہے ہیں۔پاکستان نے کورونا ویکیسن حاصل کرنے کے لیے تاحال کسی کمپنی کو آرڈر نہیں دیا۔ڈاکٹر فیصل سلطان نے مزید کہا کہ کچھ کمپنیز نے ڈیٹا جمع کرا دیا ہے جب کہ دیگر سے مزید ڈیٹا مانگا ہے۔سات سے آٹھ کروڑ افراد کو ویکسین لگانی ہے۔مکس اینڈ میچ کریں گے۔ایکسپرٹ کمپیٹی اور ڈریپ ویکسیینز کی سیفٹی اور ایفی کیسی ڈیٹا کا جائزہ لے رہی ہے۔ قبل ازیں وفاقی پارلیمانی سیکرٹری صحت ڈاکٹرنوشین حامد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 4 عالمی ویکسین سازکمپنیز کے ساتھ رابطے جاری ہیں۔ کورونا ویکسین سے متعلق مذاکرات حتمی مراحل میں ہیں۔ڈاکٹرنوشین حامد کا کہنا تھا کہ کورونا ویکسین کے لیے سائینو فارم کا انتخاب ہوگیا ہے۔ سائینوفارم سے ویکسین کی ایڈوانس بکنگ کرنے جارہے ہیں۔ کورونا ویکسین فروری کے اختتام یا مارچ کیاوائل میں آئے گی۔ وفاقی پارلیمانی سیکرٹری صحت نے کہا کہ 3 لاکھ سے زائد ہیلتھ ورکرز کی رجسٹریشن ہوچکی ہے، آئندہ ماہ سے کورونا ویکسینیشن شرو ع ہونے کی امید ہے جبکہ سپر کوروناوائرس کوروکنے کے لیے سخت اقدامات کئے ہیں۔پنجاب ، سندھ اور خیبرپختونخوا کے ہیلتھ ورکرز کی رجسٹریشن متعلقہ صوبائی صحت سینٹرز میں ہوگی۔ اسلام آباد، بلوچستان، آزاد کشمیر، اور گلگت کے ہیلتھ ورکرز کی براہ راست ریسورس میجمنٹ سسٹم میں رجسٹریشن ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ پرائیویٹ سیکٹر یا کوئی اور بین لاقوامی منظور شدہ ویکسین امپورٹ کرنا چاہیتو کرسکتا ہے۔ چینی سینو فارم ویکسین 79 فیصد مثر ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت پمزاسپتال کے احتجاجی ملازمین سیرابطے میں ہے، پمز کے احتجاجی ملازمین کی غلط فہمیاں دورکریں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئی سٹل لو یو


یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…