بدھ‬‮ ، 05 فروری‬‮ 2025 

شدید دھند ،فلائٹ آپریشن متاثر، متعدد فلائٹس منسوخ ہوگئیں

datetime 15  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آن لائن) پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں شدید دھند کے باعث فلائٹ آپریشن متاثر ہونے سے متعدد فلائٹس منسوخ ہوگئیں۔ایئرپورٹ حکام کے مطابق لاہور آنے اور جانے والی ملکی اور غیر ملکی 18 فلائٹس شدید دھند کی وجہ سے متاثر ہوئیں۔ ایئر پورٹ ترجمان کے مطابق

ملکی3 پروازوں کی آمد اور 6 پروازیں دھند کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہوئی ہیں۔دوسری جانب غیر ملکی 4 پروازوں کی روانگی منسوخ اور 5 پروازوں میں تاخیر ہوئی ہے۔قبل ازیں شدید دھند کے باعث موٹر وے ایم 3 لاہور سے درخانہ اور ایم 4 پنڈی بھٹیاں سے شام کوٹ تک بند کردی گئی تھی۔ اس کے علاوہ پتوکی، اوکاڑہ، ساہیوال، ہڑپہ، چیچہ وطنی، خانیوال سمیت پنجاب کے کئی علاقے دھند کی لپیٹ میں رہے، جس کی وجہ سے حد نگاہ کم ہوگئی۔موٹر وے پولیس کی جانب سے مسافروں کیلئے ہدایت جاری کی گئی ہے کہ ڈرائیونگ کے دوران گاڑیوں پر فوگ لائٹس استعمال کی جائیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



رانگ ٹرن


رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…