اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزیراعظم نواز شریف سے بھارتی ہم منصب نریندرا مودی کی ملاقات شروع ہوگئی ہے ، یہ ملاقات روس کے شہر اوفا میں بھارتی وزیراعظم کی درخواست پر ہورہی ہے ۔ روس اور امریکہ نے دونوں ممالک کے وزرائے اعظم کی ملاقات کا خیرمقدم کیا اور کہاکہ امن کے لیے ہونیوالی ہر کاوش کی حمایت کرتے ہیں ۔ وزیراعظم نواز شریف بھارتی ہم منصب کی دعوت پر ان کے رہائشی ہوٹل میں پہنچے جہاں دونوں وزرائے اعظم کیساتھ وفود بھی موجود ہیں ۔ وزیراعظم کے ہمراہ سیکریٹری خارجہ اعزازچوہدری ، طارق فاطمی ، سرتاج عزیزبھی موجود ہیں ۔ تجزیہ نگاروں کا خیال ہے کہ پاکستان کی سفارتی کاوشوں کی وجہ سے بھارت پر امریکہ اور برطانیہ کا بھارت پردبا ہے اور عالمی برادری کا خیال ہے کہ خطے میں امن کے لیے بھارت کا قدم بڑھانا ضروری ہے ۔