وزیراعظم عمران خان جیسا بننے کیلئے ویرات کوہلی کو دوبارہ پیدا ہونا پڑے گا

13  جنوری‬‮  2021

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی)وفاقی وزیرعلی زیدی کا کہنا ہے بھارتی ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کوعمران خان جیسا بننے کیلئے دوبارہ پیدا ہونا پڑے گا۔نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی وزیرعلی زیدی نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے عمران خان کی بطور “کھلاڑی ” مقبولیت دنیا بھر میں برقرار کے حوالے سے کہا ویرات کوہلی کوعمران خان جیسابننےکیلئے

دوبارہ پیدا ہونا پڑے گا، کرکٹ کا جائنٹ عمران خان ہے ، ویرات کوہلی اچھے بیٹسمین ہیں لیکن جائنٹ نہیں۔قبل ازیں  انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی)کے پول میں پاکستان کے موجودہ وزیراعظم اور سابق کرکٹرعمران خان بہترین کپتان کا مقابلہ جیت لیا ہے۔عمران خان کو سینتالیس اعشاریہ تین ووٹ ملے اور بھارتی کپتان ویرات کوہلی چھیالیس اعشاریہ دو ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی)نے گزشتہ روز یٹ کی جس میں تین مرد اور ایک خاتون کرکٹر کو شامل کرتے ہوئے لکھا کہ یہ وہ کرکٹر ہیں جن کی بیٹنگ یا بالنگ اوسط، کپتان بننے کے بعد بہتر ہوئی ہے۔آئی سی سی نے جن چار کرکٹرز کے نام دیے ہیں ان میں بھارت کے ویرات کوہلی، جنوبی افریقہ کے اے بی ڈی ویلیئرز، آسٹریلوی خاتون کرکٹر میگ لیننگ اور پاکستان کے سابق کپتان عمران خان تھے۔آئی سی سی نے پولنگ میں لوگوں سے کہا ہے کہ وہ یہ فیصلہ کریں ان چاروں میں سے کس نے کپتان بننے کے بعد بہترین کارکردگی دکھائی ہے۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے جاوید میاں داد نے کہا کہ خوشی کی بات ہے آئی سی سی پول میں عمران خان بہترین کپتان کا مقابلہ جیت گئے۔عمران خان ہمیشہ ٹیم کی حوصلہ افزائی کرتے تھے۔ عمران خان نے مشکل حالات میں بھی کبھی ٹیم کی حوصلہ شکنی نہیں کی۔ عمران خان کھلاڑیوں کو ہار کے خوف سے نکالتے اور کہا کرتے تھے گھبرانا نہیں۔

موضوعات:



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…