ریاض (نیوزڈیسک) سعودی عرب کے سابق وزیرخارجہ سعود الفیصل انتقال کرگئے ،غیرملکی میڈیاکے مطابق سعود الفیصل طائف میں 1940میں پیداہوئے تھے اوروہ سعودی عرب کے 40سال تک وزیرخارجہ رہے ۔سعود الفیصل جمعرات کے روز انتقال کرگئے اس وقت ان کی عمر75سال تھی ۔سعودی عرب کے سابق وزیرخارجہ کی وفات پرصدرمملکت ممنون حسین ،وزیراعظم نوازشریف ،عمران خان ،آصف علی زرداری،چوہدری شجاعت حسین ،مولانافضل الرحمان ،وزیراعلی پنجاب شہبازشریف سمیت دیگررہنماﺅں نے گہرے دکھ اورافسوس کااظہارکیاہے ۔