منگل‬‮ ، 28 جولائی‬‮ 2026 

شریف خاندان کی بیرون ملک300 جائیدادوں کا انکشاف آصف زرداری اور پی ٹی آئی لیڈروں کی کتنی جائیدادیں ؟ سینئر صحافی کا دعویٰ

datetime 11  جنوری‬‮  2021 |

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک )نجی ٹی وی پروگرام میں سینئر تجزیہ کار ہارون الرشید نے کہا ہے براڈ شیٹ کمپنی کے چیف کیوے ماسوی کے بارے سوال پر انہوں نے کہا کہ نوازشریف جھوٹ نہیں بولتے بلکہ جب بولتے ہیں تو سرا سر جھوٹ بولتے ہیں،براڈ شیٹ ایک کمپنی ہے جو تحقیقات اور ریسرچ کرتی ہے ،مشرف نے کہا کہ یہ آپ کو ٹاسک دیتے ہیں، ہم اس کی فیس دینگے ،

جو سیاستدانوں کی غیر ملکی جائیدادیں ہیں ان کا پتہ چلا دیں،کمپنی نے کام شروع کردیا،جب وہ کام کررہے تھے تو ایک دن مشرف نے کہا کہ اس کام کو بند کردو کیونکہ این آراو ہوگیا تھا،انہوں نے ایک معاہدہ کیا ہوا تھا ، اب اسے توڑ تو نہیں سکتے ،ان کے جتنے پیسے اس وقت بنتے تھے ، ان کو دے دیتے ،مشرف تو چلے گئے مگر اب کمپنی کی فیس تو ادا کرنی تھی۔انہوں نے کہا عمران خان کے آگے ہمالیہ جیسی ایک دیوار کھڑی ہے ، وہ نوازشریف اور زرداری نہیں بلکہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے نواز شریف کو ملک سے باہر بھیجا،کچھ سازشی ہیں جنہوں نے بھیجا ہے ،مجھے ایک طاقتور آدمی نے بتایا کہ شریف خاندان کی بیرون ملک تین سو جائیدادیں ہیں۔یہ تین سو نہیں ہیں صرف ، زرداری صاحب کی کتنی ہیں ، پی ٹي آئی کے بعد لیڈروں کی کتنی ہیں ، ایک اخبار کے47کروڑ روپے لندن کے ایک بینک میں پڑے ہیں ، دبئی میں کئی اخبار نویسوں کی جائیدادیں ہیں ،انہوں نے کہا خان صاحب کو کمپنی سے مذاکرات کرنے چاہئیں،ان سے یہ بھی گارنٹی لے لیں کہ کم ازکم سو دو سو ارب روپے کی جائیدادیں ریکور ہونی چاہئیں،میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ اس سے زیادہ کی ہوجائینگی۔



کالم



ہمارا امیرالعظیم


امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…