منگل‬‮ ، 15 ستمبر‬‮ 2026 

اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں اضافے کی بجلی گرا نے والوں نے پورے ملک کی بجلی بند کردی، سراج الحق نے حکومت پر شدید تنقید کے نشتر برسا دیے

datetime 11  جنوری‬‮  2021 |

اسلام آباد(این این آئی)امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے ڈھائی سالہ دور حکومت میں مایوسیوں اور اندھیروں میں اضافہ کیا، اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں اضافے کی بجلی گرا نے والوں نے پورے ملک کی بجلی بند کردی ۔ اداروں کو بے توقیر کرنے میں حکومت کا سب سے بڑا ہاتھ ہے ۔ وزیراعظم کے بیانات جلتی پر تیل کاکام کر رہے ہیں ۔

سابقہ اور موجودہ حکومتیں ملک میں ہر طرح کے مسائل کی ذمہ دار ہیں ۔ جب تک ملک میں نظام مصطفی کا نفاذ نہیں ہوتا ، حالات تبدیل نہیں ہوں گے ۔ جماعت اسلامی کی جدوجہد اس بوسیدہ نظام کو تبدیل کرنے کے لیے جاری رہے گی ۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے جماعت اسلامی ضلع لاہور کے اجتماع ارکان سے منصورہ میں خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی امیر العظیم ، امیر ضلع ذکر اللہ مجاہد نے بھی خطاب کیا ۔سینیٹر سرا ج الحق نے کہاکہ وزیراعظم کے آئے روز کے بیانات سراسر جلتی پر تیل کا کام کر رہے ہیں ۔ حکومت کی طرف سے اداروں کو بے توقیر کرنے کا سلسلہ جار ی ہے ۔نئے پاکستان کے دعوے داروں نے ملک بھر میں نئے قبرستان بنانا شروع کر دیے ہیں ۔ اسلام آباد اور مچھ بلوچستان کے واقعات کی تحقیقات کرا کر قاتلوں کو قوم کے سامنے لایا جائے ۔ انہوں نے ملک میں مافیاز کے کنٹرول کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاکہ مافیاز کو ختم کرنے کے دعوے داروزیراعظم آج انہی کے ہاتھوں میں کھیل رہے ہیں ۔ شاید پاکستان دنیا کا واحد ملک ہے جس میں آدھی درجن مافیانا صرف فیصلوں پر اثر انداز ہوتاہے بلکہ عملی طور پر حکومتی امور سرانجام دے رہاہے ۔ پہلے چینی برآمد کرنے پر 27 ملین ڈالرپھر درآمد پر 96 ملین ڈالر کمائے گئے۔گندم پیدا کرنے والے ملک نے گندم درآمد کی 229 ملین ڈالر کمائے گئے۔ وزیراعظم بتائیں کہ یہ فائدہ ملک کو حاصل ہوا یا مافیاز نے اربوں روپے کا فائدہ اٹھایا ؟۔ انہوںنے کہاکہ مدینہ کی اسلامی ریاست کے

دعوے دار گزشتہ عرصہ میں ایک قدم بھی اس طرف نہیں اٹھا سکے بلکہ حالات بد سے بد ترین کی طرف بڑھ رہے ہیں ۔ ملک بری طرح سیاسی گرداب میں پھنس چکاہے ۔ حکومت کے اقدامات خود اس کی سیاسی کشتی کو ڈبونے کی طرف لے جارہے ہیں ۔ اس حقیقت سے انکار کرنا ممکن نہیں کہ آئی ایم ایف عملی طور پر ملک کی پالیسیوں اور مسائل پر قابض ہے ۔ سودی نظام کے ہوتے ہوئے

ملک کو مسائل سے چھٹکارادلانا عملی طور پر ممکن نہیں ۔ ضرورت اس بات کی ہے کہ حکومت سود کے خاتمے کا اعلان کرتے ہوئے خود داری کی پالیسی کے ساتھ اپنا پہلا قدم اٹھائے ۔سینیٹر سراج الحق نے کہاکہ حکومت کے ظالمانہ اقدامات کے خلاف تحریک کو مزید تیز کریں گے ۔ لاہور حکومت مخالف تحریک میں بڑا کردار ادا کرے گا ۔31 جنوری کو سرگودہا میں جلسہ عام کریں گے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



صرف ایک شخص کے لیے


کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…