منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

معروف بھارتی اداکارہ دیا مرزا کی سابقہ منیجررنگے ہاتھوں گرفتار

datetime 11  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (این این آئی)بھارتی تحقیقاتی ایجنسی نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) نے بالی وڈ اداکارہ دیا مرزا کی سابقہ منیجر راحیلہ فرنیچر والا کو منشیات سمیت گرفتار کرلیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق این سی بی نے ممبئی کے علاقے باندرہ ویسٹ میں چھاپہ مار کر 200 کلو

گرام گھانجا برآمد کیا اور آپریشن میں 2 خواتین سمیت 3 افراد کو گرفتار کیا ہے۔رپورٹس میں بتایا گیا کہ گرفتار افراد میں بالی وڈا داکارہ دیا مرزا کی سابقہ منیجر راحیلہ اور ان کی بہن شائستہ شامل ہیں جبکہ گرفتار تیسرا شخص کرن سجنانی برطانوی شہری  ہے۔رپورٹس کے مطابق ایک اطلاع پر باندرہ ویسٹ میں چھاپہ مارا گیا جہاں فلیٹ سے بڑی مقدار میں منشیات برآمد ہوئی اور وہاں سے گرفتار غیرملکی شہری سے تفتیش کی گئی تو یہ دائرہ خواتین تک جا پہنچا۔رپورٹس میں کہا گیا کہ دونوں خواتین بالی وڈ اداکاروں اور دیگر بڑی شخصیات کو منشیات پہنچانے میں ملوث ہیں جبکہ اس کیس کا تعلق سشانت سنگھ راجپوت کیس سے بھی ہے۔این سی بی نے تینوں کی گرفتاری کے بعد مقدمہ درج کرلیا ہے اور مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…