منگل‬‮ ، 28 جولائی‬‮ 2026 

نواز شریف نے 16گھنٹے کی لوڈشیڈنگ ختم کی عوام آج ن لیگ کو یاد کرنے لگی ، تہلکہ خیز دعویٰ

datetime 10  جنوری‬‮  2021 |

بدوملہی (آن لائن) پاکستان مسلم لیگ ن کے جنرل سیکرٹری پروفیسراحسن اقبال نے کہا ہے  کہ  بجلی  کے  حالیہ بدترین  شٹ ڈاؤن نے ثابت کر دیا  یہ حکومت نالائق اور نااہل ہے، ان کے پاس ملک چلانے کی کوئی صلاحیت نہیں ہے ۔ملکی معیشت دن بدن ڈوب رہی ہے نئے نئے بحران پیدا ہو رہے ہیں۔ میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے   انہوں نے کہا عمران نیازی نے سمجھا ملک کو بھی موبائل فون کی

طرح ری بوٹ کر کے دیکھا جائے شائد یہ چل جائے۔اسی لیے انہوں نے پورا پاور کا نظام شٹ ڈاؤن کر کے دوبارہ سٹارٹ کرنے کی کوشش کی ہے ۔عمران نیازی یہ ملک ہے موبائل نہیں جو ری بوٹ کرنے سے چل جائے ۔ملک صلاحیت،سمجھداری،ویژن اور ٹیم سے چلتا ہے ۔بدقسمتی ہے کہ آپ نے ضد،انا،نفرت اور انتقامی کاروائیوں کے علاوہ کچھ نہیں سیکھا۔آج ملک میں بجلی کا بحران ناقابل حل ہو تا جا رہا ہے ۔ملکی زراعت تباہ ہو چکی ہے ،صنعت تباہ ہو چکی،ہماری ترقی کی شرع بھی تباہ ہو چکی ہے ۔انہوںنے کہا کہ بد ترین مہنگائی ، بے روز گاری سے عوام شدید مشکلات سے دوچار ہیں اور غریب آدمی دو وقت روٹی پوری نہیں کر پا رہا ۔ حکمرانوں نے 2021کا آغاز عوام پر مہنگائی کا بم گرا کر گیا ہے۔ پہلے ہی غریب عوام کے لییے دو وقت کی روٹی کا حصول مشکل ترین ہوتاجارہا ہے دوسری طرف مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ کر رہی سہی امیدوں پر بھی پانی پھیر دیا ہے۔ موجودہ حکومت ملکی تاریخ میں ناکام ترین ثابت ہوئی ہے۔ مسلم لیگ ن کے دورہ حکومت میں جو ترقیاتی منصوبہ جات مکمل کیے وہ عوام کے سامنے ہیں جس کی وجہ سے عوام دوبارہ مسلم لیگ ن کی حکومت کو یاد کررہی ہے ۔ لہذا خدا راہ اس ملک سے مزید نہ کھیلیں،استعفی دیں اور گھر جائیں۔



کالم



ہمارا امیرالعظیم


امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…