اتوار‬‮ ، 20 جولائی‬‮ 2025 

پنجاب حکومت کاسہولت بازاروں کو مرحلہ وار بند کرنے کافیصلہ

datetime 10  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) پنجاب حکومت نے سہولت بازاروں کو مرحلہ وار بند کرنے کافیصلہ کرلیا ، شہر کے 31 سہولت بازار 8 فروری تک بند کردئیے جائیں گے شہرکے21 بازار 11 جنوری سے بند ہوں گے۔نجی ٹی وی کے مطابق لاہور سمیت صوبہ بھر کے ڈپٹی کمشنرز کی رائے اور سروے کی تکمیل کے بعد فیصلہ کیا گیاہے کہ شہر کے 31 سہولت بازاروں کو مرحلہ وار سہولت بازاروں کو

بند کیا جائے گا،شہریوں کاکہناہے کہ سہولت بازاروں کو بند کرنے سے مہنگائی کا نیاطوفان جنم لیگااور مشکلات میں مزید اضافہ کریگا۔حکومتی پلان کے مطابق 11 جنوری سے24 جنوری تک ہر ضلع میں پانچ بازاروں کو آپریشنل رکھا جائے گا،لاہور کے 31 بازاروں میں سے پہلے مرحلہ میں صرف 10 بازار آپریشنل رہیں گے25 سے 7 فروری تک دو بازار ہر ضلع میں اپریشنل ہوں گے 25سے 7فروری تک لاہور میں چار سہولت بازار آپریشنل رکھے جائیں گے، 8 فروری کو مکمل طور پر صوبے کے تمام سہولت بازاروں کو بند کر دیا جائے گا، محکمہ کامرس اینڈ انڈسٹریز نے نوٹی فکیشن جاری کر دیا۔چیف سیکرٹری پنجاب جواد رفیق ملک کی ہدایت پر سروے کرایا گیاسروے کے بعد سہولت بازاروں کو آپریشنل رکھنے سے متعلق حتمی فیصلہ کیاگیا، سہولت بازاروں کی بندش سیشہری ناصرف سستی اور سرکاری نرخنامے کے عین مطابق اشیا خورونوش سےمحروم ہونگے بلکہ سرکار کا یہ فیصلہ گراں فروشی کو فروغ دے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…