لندن (نیوزڈیسک) برطانیہ بھی ”دھرنے “سے خوفزدہبرطانیہ میں حکومت کو کفایت شعاری اپنانے اورمراعات میں کمی کے اعلان پر عوام کی جانب سے شدید تنقیدکاسامنا کرنا پڑ رہا ہے، حکومتی فیصلے کیخلاف برطانوی پارلیمنٹ کے باہراحتجاج جاری ہے۔مراعات میں کمی کے اعلان پر برطانوی عوام اتنا بپھر گئے کہ پارلیمنٹ اسکوائر کے باہر تادم مرگ بھوک ہڑتال کا اعلان کر دیا۔ ناراض برطانوی عوام کی جانب سے کفایت شعاری نامنظور،شہری مراعات میں کٹوتی نہیں چلے گی کے نعرے لگائے جا رہے ہیں۔مظاہرین نے حکومتی اقدام سے ناراضی ظاہرکرنے کیلئے سیاہ غبارے فضاءمیں چھوڑے، لوگوں نے بینرز اور پلے کارڈز بھی اٹھا رکھے تھے جن میں امرا ءپرٹیکس عائدکرنے کے مطالبات درج ہیں۔مظاہرین کے مطابق سوشل سیکیورٹیز میں کٹوتی عوام کوقتل کرنے کے مترادف ہے لہٰذا برطانوی حکومت اپنا فیصلہ فوری واپس لے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں