منگل‬‮ ، 16 ستمبر‬‮ 2025 

سانحہ مچھ ، ڈی سی کچھی اور ڈی پی او کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

datetime 8  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم اے کے جلسے ناکام ہورہے ہیں، اگلے تین ماہ سیاست میں بہت اہم ہیں ،ویزے آن لائن کرکے کرپشن ختم کر دی، ایگزٹ کا ویزہ بھی آن لائن کر رہے ہیں، ایف آئی اے اور نادرا کو بھی ٹھیک کریں گے،وزیر اعظم کسی بھی وقت کوئٹہ جا سکتے ہیں، آئی جی اسلام آباد کو اسامہ ستی کے حساس معاملہ پر ہٹایا، ایف آئی اے کے

افسران کو بھی تبدیل کریں گے۔وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ ہزارہ برادری بلوچستان حکومت کا خاتمہ چاہتی ہے جس کو ماننا میرے بس کی بات نہیں۔ جے آئی ٹی بن گئی ہے، ڈی سی اور ڈی پی او سمیت ساری انتظامیہ کو معطل کردیا گیا ہے۔وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے پولیس اکیڈمی اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ساری چیک پوسٹس ختم کیں،چھ وارداتوں میں سے چار پکڑلئے ،ویزے آن لائن کرکے کرپشن ختم کر دی ہے ،ایگزٹ کا ویزہ بھی آن لائن کر رہے ہیں ،ایف آئی اے اور نادرہ کو بھی ٹھیک کریں گے،اسامہ کا افسوس ناک واقعہ ہوا ،وزارت داخلہ امن وامان بہتر کرنے کے اقدامات کر رہی ہے ،19 جنوری کو اپوزیشن الیکشن کمیشن کے سامنے آ رہی ہے ۔ انہوکںنے کہاکہ فارن فنڈنگ میں پی ہی اور ن لیگ کے دستخط نہیں ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ وزیر اعظم کسی بھی وقت کوئٹہ جا سکتے ہین،ہماری رائے سے پہلے وہ جانے کا فیصلہ کر چکے ہیں،انشاء اللہ وہ جلد جائیں گے۔ انہوںنے کہاکہ جو افغان میں شہید ہوئے انکو بھی پیسے دینا چاہتا ہوں ۔ انہوںنے کہاکہ تین ماہ سیاست میں بہت اہم ہو گی۔ انہوںنے کہاکہ آئی جی اسلام آباد کو اسامہ ستی کے حساس معاملہ پر ہٹایا،ایف آئی اے کے افسران کو بھی تبدیل کریں گے۔ انہوںنے کہاکہ 19 جنوری کو الیکشن یے اور یہ اسی دن الیکشن کمیشن کے سامنے آ رہے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ چار دعوے کئے تھے وہ سارے سچ ثابت ہو رہے ہیں

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Self Sabotage


ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…