منگل‬‮ ، 28 جولائی‬‮ 2026 

شادی کا تنازع:دو کم سن لڑکیوں کو آگ لگادی گئی ، گھر کے دیگر افراد بھی متاثر

datetime 8  جنوری‬‮  2021 |

مظفر گڑھ ( آن لائن )مظفر گڑھ کے علاقے لیشاری والا میں شادی کے تنازع پر دو کم سن لڑکیوں کو آگ لگا دی گئی جس سے گھر کے دیگر افراد بھی متاثر ہوگئے۔ حافظ عبدالحمید اور ان کے اہل خانہ سو رہے تھے کہ اس دوران فدا حسین اپنے ساتھیوں کے ہمراہ ان کے گھر میں داخل ہوئے اور میاں بیوی کو یرغمال بنا کر ان کے چار بچوں کو آگ لگادی۔ملزمان کی لگائی گئی آگ سے

دو سالہ بچی عروا اور اسوہ جھلس کر موقع پر ہی دم توڑ گئیں جبکہ دیگر دو بچوں کو زخمی حالت میں ڈی ایچ کیو منتقل کردیا گیا۔حافظ عبدالحمید اور ان کی اہلیہ نے جب پڑوسیوں کو مدد کے لیے پکارا تو ملزمان نے انہیں تشدد کا نشانہ بنایا۔ حافظ عبدالحمید نے چند ماہ قبل فدا حسین کی بیٹی سے دوسری شادی کی تھی لیکن گزشتہ ہفتے پنچایت کے فیصلے کے بعد انہوں نے فدا حسین کی بیٹی کو طلاق دے دی تھی۔پولیس نے فدا حسین اور دیگر تین ملزمان کے خلاف تعزیرات پاکستان (پی پی سی) کی دفعات 302، 148، 149، 324 اور انسداد دہشت گردی ایکٹ (سیون اے ٹی اے) کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔پولیس نے مرکزی ملزم اور دیگر دو افراد کو گرفتار بھی کر لیا۔ڈسٹرکٹ پولیس افسر نے دعوی کیا کہ دو ملزمان کو چوک کرم داد قریشی کے علاقے سے گرفتار کیا اور ان کے قبضے سے 56 کلو چرس برآمد کرلی ہے۔یاد رہے کہ ستمبر 2020 میں صوبہ سندھ کے ضلع دادو کے گاں سوبدار واہ میں بھی شادی کے تنازع پر دو نامعلوم افراد نے کم عمر لڑکیوں پر ان کے گھر میں فائرنگ کردی تھی جس کے نتیجے میں ایک موقع پر ہی دم توڑ گئی تھی جبکہ دوسری شدید زخمی ہوگئی تھیں۔



کالم



ہمارا امیرالعظیم


امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…