بدھ‬‮ ، 01 اپریل‬‮ 2026 

’’مریم نواز نے کوئٹہ میں نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جیسا کردارادا کیا‘‘ کوئٹہ نہ جانے پر رئوف کلاسرا نے عمران خان کو شدید تنقید کا نشانہ بنا دیا

datetime 8  جنوری‬‮  2021 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی)سینئر تجزیہ کار رئوف کلاسرا نے وزیراعظم کے کوئٹہ دورہ نہ کرنے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کے پاس ترجمانوں کی ایک فوج ہے لیکن کسی نے یہ نہیں کہا ہےکہ مریم نواز اور بلاول بھٹو وہاں گئے تو حکومت پر شدید تنقید ہو گی ۔ سینئر تجزیہ کار کا کہنا تھا کہ ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز نے کوئٹہ میں لواحقین کیساتھ نیوز ی لینڈ کی

وزیراعظم جسینڈاآرڈن جیسا کردار نبھایا ۔ لیگی سینئر رہنما مریم نواز کی ایسی ہی تصاویر سامنے آئی ہیں جیسے اس سے قبل نیوزی لینڈ سانحہ کے دوران نیوزی لینڈ کی وزیراعظم کی آئیں تھیں ۔ دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کو کس چیز کا خوف ہے وہ اپنے اندر سے خوف نکالے اور سانحہ بلوچستان کے متاثرین سے جا کر ملیں۔ لاہور سے کوئٹہ روانگی سے قبل جاتی امراء میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ وہ سانحہ مچھ کے متاثرین سے اظہار ہمدردی کے لئے بلوچستان جا رہی ہیں۔ میں اس پر کوئی سیاست نہیں کرنا چاہتی ،پوری قوم اس دل دہلا دینے والے واقعہ پر سوگوار ہے، ورثاء غریب کان کنوںکی لاشیں سڑک پر رکھ کر بیٹھے ہیں،ان کے دکھوں کا مداوا نہیں ہو سکتا ،ریاست ماں اوروزیر اعظم گھر کے باپ کی طرح ہوتا ہے، افسوس اس بات کا ہے وزیر اعظم کرسی پر بیٹھ گئے لیکن انہیں وہاں جانے کی توفیق نہیں ہوئی کیونکہ آپ کو احساس ہی نہیں ،مائیں بہنیں پانچ سے چھ دن سے لاشیں سڑک پر رکھ کر بیٹھی ہیں۔وزیر اعظم کو اتنی توفیق نہیں ہوئی کہ ان کے سر پر ہاتھ رکھیں ،وزیر اعظم کو کوئٹہ جانے کا خوف ہے اس لئے نہیں جا رہے، خوف کو ایک طرف رکھ کر انسانیت پہلے ہونی چاہیے ںمجھے بھی سکیورٹی کلیئرنس نہیں مل رہی تھی لیکن دکھ کی گھڑی میں ان کے ساتھ بیٹھنے کا فیصلہ کیا،

نوازشریف نے کہا تھا کہ کوئٹہ جاکر تعزیت کریں اس لئے جانے کا فیصلہ کیا ،ایسے واقعہ پرمتاثرین کے ساتھ کھڑاہوناہمارافرض ہے۔انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کون کررہاہے اس کا پتہ کروانا حکومت کا کام ہے، ہزارہ برادری کے ساتھ بہت دیر سے یہ ظلم ہو رہاہے ،وفاقی وزرا ء کوئٹہ جاکر کام خراب کررہے ہیں۔ مریم نواز نے کہاکہ وہ متاثرین سے استدعا کریں گی کہ وہ اپنے پیاروں کو

فوری طور پر سپرد خاک کریں جبکہ انہیں ایک نہ ایک دن انصاف ملے گا۔ میڈیا کے مختلف سوالوں کا جواب دیتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کو ہزارہ برادری کے متاثرین کے پاس جانا چاہئے اور ان کے ساتھ کھڑے ہونا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ وہ سابق وزیراعظم نواز شریف کا پیغام لے کر مچھ جا رہی ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا سانحہ مچھ کے دہشت گرد کون ہے اس بات کا پتہ چلانا حکومت کا کام ہے حکومت کو چاہئے کہ وہ دہشت گردوں کا سراغ لگا کر پوری قوم کو بتائیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا


پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…