جمعرات‬‮ ، 27 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

پاکستان میں سب کچھ مہنگا ہے صرف خون سستا ہے

datetime 7  جنوری‬‮  2021 |

کوئٹہ(مانیٹرنگ + این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کوئٹہ میں ہزارہ برادری کے شہداء کے لواحقین سے خطاب کے دوران آبدیدہ ہوگئے۔جمعرات کو ہزارہ برادری کے شہدا کے لواحقین سے خطاب کے دوران بلاول بھٹو زرداری آبدیدہ ہوگئے اور کچھ دیرکیلئے تقریر کرتے ہوئے رکے جس کے بعدانہوں نے اپنا

خطاب مختصر کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سب کچھ مہنگا لیکن صرف خون سستا ہے، بلاول بھٹو نے کہا کہ جب بھی کوئٹہ آتے ہیں، غمی میں ہی شریک ہونے کے لئے آتے ہیں، انہوں نے کاہ کہ افسوس کہ ہمیں اب شہیدوں کے لیے بھی احتجاج کرنا پڑتا ہے۔ دھرنے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ سانحہ مچھ کا واقعہ بہت افسوسناک اورقابل مذمت ہے۔انہوں نے کہا کہ پورا پاکستان ہزارہ بھائیوں کے ساتھ ہے۔انہوں نے کہا کہ میں بھی شہیدوں کے خاندان سے تعلق رکھتا ہوں آپ کا دکھ میں سمجھ سکتا ہوں۔ دوسری جانب پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل نیئر حسین بخاری نے کہاہے کہ بلوچستان کی ہزارہ برادری کے مقتولین کے لواحقین کے مطالبات تسلیم ہونے چاہئیں،،پیپلز پارٹی چاہتی ہے آپ کے خاندانوں کو قانون کے مطابق انصاف ملے۔ جمعرات کو یہاں ہزارہ برادری کے احتجاجی کیمپ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ بلوچستان کی ہزارہ برادری کے مقتولین کے لواحقین کے مطالبات تسلیم ہونے چاہئیں۔ انہوں نے کہاکہ پیپلز پارٹی کے وزیراعظم ہزارہ برادری سے یکجہتی کیلئے کوئٹہ دھرنے میں بیٹھے رہے۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان کے پاؤں میں کیا مہندی لگی ہوئی ہے،لوگوں کے گھر اجڑ گئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ شہریوں کے خاندان برباد ہوگئے ہیں،پیپلز پارٹی چاہتی ہے

آپ کے خاندانوں کو قانون کے مطابق انصاف ملے۔ انہوں نے کہاکہ حکمرانوں کی صرف طفل تسلیاں ہیں،ایک ایسے شخص کو کوئٹہ بھجوایا گیا جسکی ناک تلے 22سالہ نوجوان قتل کر دیا گیا۔ انہوں نے کہاکہ پیپلز پارٹی آپ کے تمام مطالبات کی حمایت کرتی ہے،پیپلز پارٹی آپ کے شانہ بشانہ ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)


عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…

عمران خان کی برکت

ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…