اسلام آباد(نیوزڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہاہے کہ کراچی میں شہریوں کامسئلہ پولیس حل نہیں کرسکتی ہے ۔عمران خان نے میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ ایم کیوایم نے پولیس کے اہلکاروں کو چن چن کرمارا۔انہوں نے کہاکہ کراچی کے لوگ اپنے مسائل کاحل چاہتے ہیں جوکہ حکمران حل نہیں کرپارہے ہیں ۔عمران خان نے کہاکہ کراچی پولیس پرسیاسی دباﺅ ہے جبکہ کے پی کے میں پولیس سیاسی دباﺅ سے آزاد اورنیب بھی سیاسی دباﺅ سے آزاد ہے ۔انہوں نے کہاکہ ہمارے صوبائی وزیرضیااللہ آفریدی کی گرفتاری اس بات کامنہ بولتاثبوت ہے کہ کے پی کے نیب ایک آزاد ادارہ ہے ۔انہوں نے کہاکہ رینجرز نے کراچی میں امن وامان کی بحال کے لئے اہم کرداراداکیاہے اورکراچی کے حالات رینجرز ہی بہترکرسکتی ہے ۔انہوں نے کہاکہ ہماری جماعت نے فیصلہ کیاہے کہ دھرنے کے دوران ہمارے ارکان اسمبلی ملنے والی تنخواہیں واپس کردیں گے۔عمران خان نے کہاکہ پارٹی نے اسلام آباد میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات پربھی بات چیت کی ہے اوران بلدیاتی انتخابات میں تحریک انصاف کامیابی حاصل کرے گی ۔