پیر‬‮ ، 27 اکتوبر‬‮ 2025 

ماضی میں این جی اوز کے لبادے میں ہزاروں لوگ ملک دشمنی میں ملوث رہے، چوہدری نثار

datetime 9  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان نے کہا کہ ماضی میں این جی اوز کے لبادے میں ہزاروں لوگ آئے جنہوں نے درجنوں دفاتر کھولے اور وہ ملک دشمنی میں ملوث رہے۔سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے چوہدری نثار نے کہا کہ کچھ این جی اوز پاکستان کی ترقی میں اہم کرداراداکررہی ہیں لیکن بدقسمتی سے ماضی میں ایسی این جی اوز بھی کام کرتی رہیں جو ملک دشمنی میں ملوث رہیں، این جی اوز کے لبادے میں ہزاروں لوگ آئے جنہوں نے درجنوں دفاتر کھولے اور وہ ملک دشمنی میں ملوث رہے، اس سلسلے میں وہ 15 سال کا سرکاری ریکارڈ ایوان کوسامنے رکھنے کو تیار ہیں۔وفاقی وزیر نے کہا کہ عالمی این جی اوز وزارت داخلہ کے ماتحت نہیں، وزارت داخلہ انہیں سیکیورٹی کلیئرنس دیتی ہے لیکن سیودی چلڈرن وزارت داخلہ کے حکم پرسیل نہیں کی گئی، جنوری میں اس این جی او کوسیل کردیا اور اس پر کوئی دباو¿ قبول نہیں کیا گیا۔ اگر ہم امریکا کا دباو¿ قبول کرتے تو امریکی این جی او کو بند نہ کرتے۔



کالم



سیریس پاکستان


گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…