بدھ‬‮ ، 01 اپریل‬‮ 2026 

مولانا فضل الرحمن کا ہاتھ عمران خان کی گردن تک پہنچ چکا ہے، صرف دو انگلیوں کا فاصلہ ہے،ہم دوستی کے قائل ہیں تو دشمنی کے ماہر بھی، تہلکہ خیز دعویٰ

datetime 6  جنوری‬‮  2021 |

بنوں (این این آئی) اپوزیشن اتحاد (پی ڈی ایم) کے سینئر رہنما اور سابق وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا اکرم خان درانی نے کہا کہ ہم دوستی کے قائل ہیں تو دشمنی کے ماہر بھی ہیں۔اکرم خان درانی نے کہا کہ ہم دوستی اور دشمنی دونوں ہی نبھانا جانتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن کا ہاتھ عمران خان کی گردن تک پہنچ چکا ہے، صرف دو

انگلیوں کا فاصلہ ہے۔پی ڈی ایم کے سینئر رہنما نے کہا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف آج لندن میں ہیں، اْن پر اْن کے خاندان پر ظلم کے پہاڑ ڈھائے جارہے ہیں۔اْن کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے اپنے دور اقتدار میں بنوں اور لکی مروت کے عوام کے لیے ترقیاتی پیکیج دیا۔اکرم خان درانی نے کہا کہ نواز شریف نے بنوں ایئرپورٹ کی منظوری دی تھی، جو اس پی ٹی آئی کی حکومت نے ختم کردی ہے۔انہوں نے کہا کہ میں صوبے کے جنوبی اضلاع کے لوگوں سے کہوں گا کہ اگر تمہیں اپنی مٹی سے محبت ہے تو پی ٹی آئی میں مت جانا۔اپوزیشن اتحاد کے مرکزی رہنما نے کہا کہ پی ڈی ایم کا بنوں کا جلسہ حکومت کے خاتمے کیلئے آخری ہے، آج کے جلسے میں موجود عوام کی تعداد بتارہی ہے کہ حکومت چلی گئی،کمر توڑ مہنگائی نے عوام اور تاجروں کا جینا حرام کردیا ہے۔اس موقع پر مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور جنرل سیکریٹری احسن اقبال نے کہا ہے کہ 2018 کے انتخابات میں ہمارے مینڈیٹ پر ڈاکا نہ ڈالا جاتا تو پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) منصوبے آج لاکھوں روز گار پیدا کررہا ہوتا۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کی قیادت میں معیشت ناکارہ ہوچکی ہے۔انہوں نے حکومت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کہاں گئے وہ جھوٹے لوگوں کو سبز باغ دکھاتے تھے، اب وہ منظر عام پر نہیں آتے کیونکہ انہیں عوام کا خوف ہے۔

احسن اقبال نے قائد اعظم کا حوالہ دے کر کہا کہ ریاست کی کامیابی کا محور عوام ہیں، اگر وہ ریاست کے امور چلائیں گے تو ملک ترقی کرے گا۔رہنما مسلم لیگ (ن) نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے اپنے ہر وعدے پر یوٹرن لیا اور نوبت یہاں تک آچکی ہے کہ موجودہ حکومت خارجہ پالیسی اور کشمیر کا دفاع کرنے میں فیل ہوچکے

ہیں۔احسن اقبال نے وزیراعظم عمران خان کو مخاطب کرکے کہا کہ ورلڈ کپ تم نہیں بلکہ جاوید میانداد، وسیم اکرم، انضمام اور محمد مشتاق نے جیتا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے دہشت گردوں کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر نیشنل ایکشن پلان بنایا۔ جلسے سے محمود خان اچکزئی ، فرحت اللہ بابر ، امیر حیدر خان ہوتی ،امیر مقام ودیگر نے بھی خطاب کیا ۔



کالم



ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا


پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…