اتوار‬‮ ، 12 اکتوبر‬‮ 2025 

نواز شریف کی ہدایت پر مریم نواز کا کوئٹہ جانے کا فیصلہ‎‎

datetime 6  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے اپنے والد نواز شریف کی ہدایت پر جمعرات کو مچھ سانحہ کے متاثرین سے ملاقات کیلئے جانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ امید ہے متاثرین میتوں کی تدفین کی اپنی بیٹی کی درخواست کو رد نہیں کریں گے، چار دنوں اور راتوں سے شدید سردی میں ہزارہ برادری

اپنے پیاروں کی میتوں کے ساتھ اسلام آباد کی بے حسی کو آواز دے رہی ہے، یہ اسلامی اخوت اور انسانی ہمدردی کے حوالے سے ہم سب کے لیے شرمندگی کا باعث ہے۔ٹوئٹر پر جاری اپنے پہلے جاری کئے گئے بیان میں مریم نواز نے مچھ میں قتل ہونے والے کان کنوں کی میتوں کے ساتھ احتجاج کرنے والوں کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ میری دکھی ماؤں، بہنوں کیلئے اپنے پیاروں کا ایسا ظالمانہ قتل معمولی سانحہ نہیں،پوری قوم آپ کے غم میں شریک ہے۔میں اور میرے والد بھی بہت دکھی ہیں لیکن آپ ایک بے حس اور پتھر دل انسان کا انتظار نہ کریں وہ آپ کو یا عوام کو جوابدہ نہیں۔ میری اپیل ہے کہ اپنے پیاروں کی میتیں للہ کے حوالے کرکے سپرد خاک کردیں،اللہ ان کی مغفرت فرمائے، درجات بلند فرمائے اور آپ کو صبر دے۔ ایک دوسری ٹوئٹ میں مریم نواز نے کہا کہ چار دنوں اور راتوں سے اس شدید سردی میں میں ہزارہ برادری اپنے پیاروں کی میتوں کے ساتھ اسلام آباد کی بے حسی کو آواز دے رہی ہے،یہ اسلامی اخوت اور انسانی ہمدردی کے حوالے سے ہم سب کے لیے شرمندگی کا باعث ہے۔میں اپنے والد محمد نواز شریف کی ہدایت پر انشا اللہ جمعرات کویہ التجا لے کر اپنی بہنوں اور بھائیوں کے پاس جا رہی ہوں کہ وہ اپنے پیاروں کی میتیں اللہ کے حوالے کردیں۔ مجھے یقین ہے وہ اپنی بیٹی کی درخواست رد نہیں کریں گے۔

موضوعات:



کالم



دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ


میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…