منگل‬‮ ، 28 جولائی‬‮ 2026 

متحدہ عرب امارات نے پاکستان میں سرمایہ کاری سے متعلق بڑا اعلان کر دیا ‎‎

datetime 6  جنوری‬‮  2021 |

اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب نے متحدہ عرب امارات کے سفیر سے ملاقات کی جس میں پٹرولیم سیکٹر میں جاری منصوبوں کی پیشرفت پر گفتگو کی گئی۔ عمر ایوب نے کہاکہ پاکستان متحدہ عرب امارات کی پٹرولیم سیکٹر میں تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے،

توانائی مارکیٹ کو مزید وسعت دینے کیلئے مسابقتی اور موثر بنایا جا رہا ہے، حکومت توانائی کے شعبے کو فروغ دینے کیلئے پرعزم ہے۔ سفیر نے کہاکہ متحدہ عرب امارات پاکستانی توانائی سیکٹر میں سرمایہ کاری بڑھانے کا خواہاں ہے۔ یو اے ای سفیر نے کہاکہ توانائی سیکٹر میں تعاون بڑھنے سے دونوں ممالک کے مابین معاشی تعلقات مزید مضبوط ہونگے۔‎واضح رہے کہ گذشتہ سال دسمبر میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی متحدہ عرب امارات کے وزیر اعظم اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم سے ملاقات ہوئی تھی، ملاقات میں دو طرفہ تعلقات ، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیر خارجہ نے پاکستانی قیادت کی جانب سے عوام کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے مابین دو طرفہ گہرے برادرانہ تعلقات ہیں ، پاکستان متحدہ عرب امارات کیساتھ دو طرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کا خواہاں ہے۔



کالم



ہمارا امیرالعظیم


امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…