بدھ‬‮ ، 01 اپریل‬‮ 2026 

بے حس اور پتھر دل انسان کا انتظار نہ کریں وہ آپ کو یا عوام کو جوابدہ نہیں، مریم نواز کی لواحقین سے اپنے پیاروں کو دفنانے کی اپیل

datetime 6  جنوری‬‮  2021 |

لاہور(این این آئی) مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے مچھ میں قتل ہونے والے کان کنوں کی میتوں کے ساتھ احتجاج کرنے والوں کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا ہے کہ میری دکھی ماؤں، بہنوں،اپنے پیاروں کا ایسا ظالمانہ قتل معمولی سانحہ نہیں،پوری قوم آپ کے غم میں شریک ہے۔ٹوئٹر پر اپنے بیان میں مریم نواز نے کہا کہ

میں اور میرے والد بھی بہت دکھی ہیں لیکن آپ ایک بے حس اور پتھر دل انسان کا انتظار نہ کریں وہ آپ کو یا عوام کو جوابدہ نہیں۔ میری اپیل ہے کہ اپنے پیاروں کی میتیں للہ کے حوالے کرکے سپرد خاک کردیں،اللہ ان کی مغفرت فرمائے، درجات بلند فرمائے اور آپ کو صبر دے۔ دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے مچھ میں ہونے والے دہشت گرد حملے میں اپنے پیاروں کو کھونے والے ہزارہ خاندانوں سے کہا ہے کہ وہ جلد ان کے پاس آئیں گے تاہم ان سے اپیل ہے کہ وہ میتوں کی تدفین کردیں۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیراعظم عمران خان نے لکھا کہ میں مچھ میں سفاکانہ دہشت گردی کے حملے میں اپنے پیاروں کو کھو دینے والے ہزارہ خاندانوں کو دوبارہ یقین دلاتا ہوں کہ میں آپ کے دکھ اور مطالبات سے آگاہ ہوں۔انہوں نے لکھا کہ ہم مستقبل میں اس طرح کے حملوں کو روکنے کے لیے اقدامات اٹھا رہے ہیں اور جانتے ہیں کہ ہمارا پڑوسی اس فرقہ ورانہ دہشت گردی کو ہوا دے رہا ہے۔وزیراعظم نے لکھا کہ میں آپ کا درد بانٹتا ہوں اور غم کے ان لمحات میں اظہار یکجہتی کیلئے پہلے بھی آپ کے پاس آچکا ہوں۔عمران خان نے کہا کہ میں ہر خاندان سے ذاتی طور پر تعزیت اور دعا

کیلئے بہت جلد دوبارہ آؤں گا، میں اپنے لوگوں کے اعتماد کو ٹھیس نہیں پہنچاؤں گا، ازراہ کرم اپنے پیاروں کی تدفین کردیں تاکہ ان کی روح کو سکون مل سکے۔ اس بار ے میں سندھ کے وزیروزیر اطلاعات وبلدیات ناصر حسین شاہ نے کہاہے کہ سانحہ مچھ کے ورثا کے دیئے گئے دھرنے جائز ہیں، شہدا کے لواحقین کے مطالبات تسلیم

کیے جائیں۔ اپنے ایک بیان میں وزیر اطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ نے کہا کہ ہم ہزارہ برادری کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت مگر مچھ کے آنسو بہانا چھوڑے، وزیر اعظم عمران خان فوری طور پر کوئٹہ جائیں اور لواحقین سے ملاقات کریں۔سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ انتظامی نہ سہی انسانی ہمدردی پر ہی وزیراعظم کوئٹہ جائیں،

وفاقی وزرء ا اور ترجمان رات کو ٹی وی پر کہہ رہے تھے وزیراعظم عمران خان کوئٹہ جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان پی آئی اے طیارہ حادثے میں جاں بحق افراد سے ہمدردی کے لیے کراچی نہیں آئے، لوگ بھوک، افلاس، بے روزگاری اور دہشت گردی کے نشانے پر ہیں۔ناصر حسین شاہ نے کہا کہ ہمارے وزیراعظم کہتے ہیں میں کیا کروں؟قوم نے تاریخ میں ایسی سفاک اور بے رحم حکومت نہیں دیکھی۔



کالم



ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا


پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…