جمعہ‬‮ ، 17 جولائی‬‮ 2026 

پسندیدہ شخصیت حضرت محمد مصطفیؐ ہیں  شعیب اختر کے جواب نے دل جیت لئے

datetime 6  جنوری‬‮  2021 |

راولپنڈی (این این آئی)پاکستان کے سابق فاسٹ بالر شعیب اختر نے کہا ہے کہ ان کی پسندیدہ شخصیت حضرت محمد مصطفیۖ ہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر شعیب اختر سے مداح نے پوچھا کہ آپ کی پسندیدہ شخصیت کون ہے جس پر انہوں نے جواب میں لکھا کہ حضرت محمد مصطفی ۖ۔شعیب اختر کے اس جوا ب کو ہزاروں لوگوں نے پسند کیا۔اس کے علاوہ شعیب اختر سے پوچھا گیا کہ

آج کے دور کا بہترین فاسٹ بالر کون ہے جس پر شعیب اختر نے آسٹریلیا کے مچل اسٹارک کو منتخب کیا۔ایک مداح نے وکٹ کیپر سرفراز احمد اور محمد رضوان میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنے کا پوچھا جس پر شعیب اختر نے محمد رضوان کا نام لکھا۔ایک شخص نے شعیب اختر سے پوچھا کہ دوسری شادی کب کر رہے ہیں جس پر انہوں نے جواب لکھا کہ پنگے لینے کا شوق ضرور ہے لیکن اتنے بڑے نہیں۔شعیب اختر کے تمام جوابوں کو ان کے اکائونٹ پر بہت سارے لوگوں نے پسند کیا۔دریں اثنا سابق فاسٹ بائولر شعیب اختر نے پاکستان ٹیم کو اسکول سطح کی قرار دیدیا۔کرائسٹ چرچ ٹیسٹ میں پاکستان ٹیم کی کارکردگی پر دلبرداشتہ شعیب اختر نے اپنے ویڈیو پیغام میں سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ پی سی بی کی نالائقی اور پالیسیوں کے نتائج ہیں،جوبویا وہی کاٹ رہا ہے،اوسط درجے کے کھلاڑی لاتے اور ٹیم کھلاتے رہیں گے تو اسی معیار کی کارکردگی سامنے آئے گی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان ٹیم جب بھی ٹیسٹ کرکٹ کھیلے قلعی کھل جائے گی،نیوزی لینڈ میں اسکول سطح کی کرکٹ کھیل رہے ہیں،مینجمنٹ نے اس کا یہی معیار بنادیا ہے،مینجمنٹ کو بدلنے کی باتیں ہوں گی لیکن جو اوپر سے پیراشوٹر آئے ہیں وہ کب تبدیل ہوں گے؟

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)


سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…