منگل‬‮ ، 28 جولائی‬‮ 2026 

امریکہ ذکی الرحمان لکھوی کی گرفتاری پر خوش لیکن گرفتاری سے 10دن پہلے ہی اقوام متحدہ نے کس چیزکی اجازت دیدی تھی؟اہم انکشاف سامنے آگیا

datetime 7  جنوری‬‮  2021 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی سٹیٹ ڈپارٹمنٹ نے پاکستانی اتھارٹیزکی جانب سے لشکر طیبہ رکن زکی الرحمان لکھوی کی گرفتاری کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ لکھوی کی گرفتاری دہشتگروں کے خلاف ایک اچھا اقدام ہے،روزنامہ جنگ میں واجد علی سید کی

شائع خبر کے مطابق سوشل میڈیا پر مختصر پیغام میں امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کا کہنا تھا کہ ہم لکھوی کے مقدمے کی کارروائی کی غور سے نگرانی کریں گے،اور یہ کہ لکھوی پر ممبئی حملوں کا مقدمہ چلایا جائے۔دوسری جانب وزارت امور خارجہ نے کالعدم لشکر طیبہ کے رہنما ذکی الرحمان لکھوی کی جانب سے ایک لاکھ پچاس ہزار روپے کے ماہانہ اخراجات کیلئے اپنے منجمد بینک اکائونٹ استعمال کرنے کی درخواست منظور کرلی ہے۔ ان کی تازہ ترین گرفتاری سے 10 دن قبل اس کی اجازت دی گئی۔روزنامہ جنگ میں اعزاز سید کی شائع خبر کے مطابق پنجاب حکومت اور بینک آف پنجاب انتظامیہ کو اس پیشرفت سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔ وزارت خارجہ نے لکھوی کی درخواست کی منظوری دیتے ہوئے 23 دسمبر 2020 کو قانونی نوٹیفکیشن (S.R.O) جاری کردیا۔ یہ پیشرفت 2 جنوری 2021 کو پنجاب کاونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی)کی جانب سے ان کی گرفتاری سے تقریبا 10 دن پہلے ہوئی ہے۔ سی ٹی ڈی نے لکھوی پر الزام لگایا

ہے کہ وہ اپنی میڈیکل ڈسپنسری کو دہشت گردی کی مالی اعانت کے لئے فنڈ جمع کرنے کے لئے استعمال کررہے ہیں۔ ذرائع کا دعوی ہے کہ وزارت خارجہ نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی انسداد دہشت گردی کمیٹی کی خصوصی اجازت حاصل کرنے کے بعد ایس آر او جاری کیا جس

نے لکھوی کو پہلے ہی دہشت گرد قرار دے دیا ہے اور اس پر پابندیاں عائد کردی گئی تھیں۔ ذرائع کا دعویٰ ہے کہ وفاقی حکومت نے صوبائی حکومت اور بینک آف پنجاب کو بھی لکھوی کی جانب سے یو این ایس سی سے حاصل کی گئی نرمی کے بارے میں آگاہ کردیا ہے۔



کالم



ہمارا امیرالعظیم


امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…