بدھ‬‮ ، 01 اپریل‬‮ 2026 

ن لیگ اور پیپلز پارٹی میں اصل اختلاف کیا ہے ؟پی پی نے ایسی کیا شرائط رکھ دیں کہ ن لیگ نے منہ پھر لیا

datetime 6  جنوری‬‮  2021 |

اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک)نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی رانا عظیم کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی اورن لیگ کے مابین اس وقت جو اختلاف استعفوں کے معاملے پر چل رہا ہے وہ اختلاف یہ ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی چاہتی ہے کہ ان کیلئے وزیراعظم بلاول بھٹو زرداری ہی ہونا چاہیے ، اگر کل حکومت ختم ہو جاتی ہے تو بلاول بھٹو زرداری وزیراعظم نہیں بن سکتے ،

ان کی تیاری نہیں ، ایک نہیں ان کے کافی مسئلے ہیں ۔ سینئر صحافی کا کہنا تھا کہ اس لیے پیپلز پارٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ ایسی کوئی گیند نہیں کرائیں گے جس سے عمران خان آئوٹ ہو جائے اور سارا فائدہ مسلم لیگ ن کے پلڑے میں چلا جائے ۔ ان کا کہنا تھا کہ اس کے علاوہ پاکستان پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے مابین مذاکرات ہوئے ، جس میں بلاول بھٹو زرداری اور مریم نواز کی ملاقاتیں ہوئیں ، نواز شریف اور آصف زرداری کے درمیان رابطہ قائم ہوا ۔ راناعظیم نے اندر کی خبر دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی اب ن لیگ سے یہ کہہ رہی ہے کہ آپ جو چاہتے ہیں ہم وہ کرنے کیلئے تیار ہیں ، لیکن ہمارے ساتھ شرط طے کریں کہ چیئرمین سینٹ کیلئے ووٹ وہ ن لیگ ہمیں دے گی جبکہ باقی اتحادی جماعتیں بھی ووٹ ہمیں دیں گی ، سینٹ کا چیئرمین بنانے میں آپ ہماری مدد کریں گے جبکہ ن لیگ پی پی کی اس بات پر کسی بھی طور پرراضی نہیں ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ ن لیگ کا کہنا ہے کہ چلیں ہم آپ کیساتھ یہ سودا کر لیتے ہیں لیکن آپ بھی ہمارے ساتھ یہ طے کریں کہ اگلے الیکشن میں وزارت عظمیٰ ہمیں دیں گے ، لیکن پی پی بھی اس پر تیار نہیں ہے کیونکہ وہ چاہتی ہے کہ اگلی باری بھی 23کے بعد وہ بھی ہماری ہونی چاہیے اور چیئرمین سینٹ بھی ہمارا ہونا چاہیے ۔ یہ وہ اختلافات ہیں جن کی وجہ سے دونوں پارٹیوں میں پھڈا پڑا ہوا ہے ۔ ان صورتحال کو دیکھتےہوئے پی پی کبھی بھی سندھ حکومت کے خاتمے کا اعلان نہیں کرے گی ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اس تحریک سے کچھ نہیں ہونے والا ۔ پاکستان پیپلز پارٹی اکیلی نکلے گی ان کیساتھ چند لوگ ہونگے وہ ایک طرف نکل جائیں گے جبکہ اس معاملے میں ن لیگ اور مولانا فضل الرحمان ہاتھ ملتے رہ جائیں گے ،



کالم



ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا


پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…