بدھ‬‮ ، 01 اپریل‬‮ 2026 

صاف پانی کیس، شہبازشریف کی بیٹی اوردامادکے وارنٹ گرفتاری جاری‎

datetime 6  جنوری‬‮  2021 |

لاہور( این این آئی )صاف پانی کمپنی ضمنی ریفرنس میں احتساب عدالت نے شہباز شریف کی بیٹی رابعہ عمران اور داماد عمران علی یوسف کے ورانٹ گرفتاری جاری کردیئے ۔عدالتی حکم کے باجود پیش نہ ہونے پر عدالت نے دونوں ملزمان کے ناقابل ضمانت پر ورانٹ گرفتاری جاری کیے گئے۔ عدالت نے 23 جنوری کو دونوں کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دے دیا ہے۔احتساب عدالت جج امجد

نذیرچودھری نے ریفرنس پر سماعت کی۔ نیب نے شہبازشریف کی بیٹی اور داماد کے خلاف صاف پانی کمپنی کا ضمنی ریفرنس دائر کیا ہے۔ ملزمان پر قومی خزانے کو کڑروں کا نقصان پہنچانے کا الزام ہے۔صاف پانی کمپنی بدعنوانی کیس میں کئی ملزمان کو گرفتار بھی کیا جاچکا ہے۔ ملزمان پر مالی بدعنوانیوں اور کروڑوں روپے کے فراڈ کا الزام ہے جس کے باعث ملکی خزانے کو بھاری نقصان پہنچا۔دوسری جانباحتساب عدالت نے شہباز شریف فیملی کیخلاف منی لانڈرنگ ریفرنس کی سماعت 12جنوری تک ملتوی کرتے ہوئے نیب کے دونوں گواہوں کو آئندہ سماعت پر طلب کرتے ہوئے جرح کیلئے پابند کر دیا ۔ احتساب عدالت کے جج جواد الحسن نے ریفرنس پر سماعت کی ۔ مسلم لیگ(ن) کے صدر شہباز شریف اور پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز کو جیل سے لا کر عدالت میں پیش کیا گیا ۔ دوران سماعت شہباز شریف نے کہا کہ میں عدالت کا مشکور ہوں کہ صحت کی سہولیات فراہم کرنے کا حکم دیا، مجھے اپنی گزارشات پیش کرنے کے لئے صرف 3 منٹ کا وقت دیا جائے ،میں چنیوٹ مائنز سے متعلق کچھ تفصیلات پیش کرنا چاہتا ہوں۔ عدالت نے کہا کہ یہ معاملہ میرے پاس نہیں ہے ۔چنیوٹ مائنز میں کرپشن کے سارے ثبوت لے کر آیا ہوں، سال دو ہزار سات میں چینوٹ مائنز کا ٹھیکہ پاکستانی نژاد کمپنی کو دیا گیا،ایک ایسے شخص کو خلاف قانون اور بڈنگ کے بغیر ٹھیکہ دیا گیا جو امریکن نیشنل اور پرویز مشرف کے سیکرٹری کا بھائی تھا۔ شہباز شریف نے بتایا کہ اس ٹھیکہ میں

ارشد وحید کے اسی فیصد جبکہ بیس فیصد پنجاب کا حصہ تھا۔ اس فراڈ کو نیب نے نہیں بلکہ خود انہوں نے بے نقاب کیا۔ اس کے خلاف ایکشن لیا تو وہ شخص ہائیکورٹ چلا گیا، یہ بہت بڑی ڈکیتی تھی، بغیر بولی یہ معاہدہ کیا گیا،ہماری حکومت نے دو ہزار آٹھ میں کمپنی کا ٹھیکہ منسوخ کردیا مگر نیب نے 13سال بعد ریفرنس دائر کیا۔شہبازشریف نے کہا اگر ان کے دل میں چور ہوتا،

حرام کمائی کرنا ہوتی تو کمیشن لیتا اور چپ کر جاتا۔ یہ خزانہ اور اربوں روپے بچا کر عوام کو تحفہ دیا مگر نیب نے میرے خلاف ہی بے نامی جائیدادوں کا کیس بنایا۔ جج جواد الحسن نے شہباز شریف سے مکالمہ کیا کہ آپ کی باتیں سن لی ہیں اور آپ جو کہنا چاہتے تھے وہ ہدف پورا ہوگیا۔ سماعت کے دوران شہباز شریف نے میڈیکل بورڈ بنانے کی بھی درخواست دائر کر دی جس پر عدالت نے نیب کو 8جنوری کے لئے نوٹس جاری کردئیے۔نیب کے گواہ آفیسر ان لینڈ ریونیو ابراہیم کا بیان مکمل ہو گیا ۔

جس پر شہباز شریف کے وکیل نے کہا کہ آئندہ سماعت پر گواہوں پر جرح کریں گے ۔ جس پر عدالت نے دونوں گواہوں کو پابند کرتے ہوئے کیس کی سماعت12جنوری تک ملتوی کردی۔لیگی رہنمااور کارکنان کی بڑی تعداد گزشتہ روز بھی قیادت سے اظہار یکجہتی کے لئے عدالت آئے اور حق میں نعرے لگاتے رہے ۔ پولیس کی جانب سے احتساب عدالت کی طرف آنے والے راستوں کو کنٹینرز، بیرئیرز اور خاردار تاریں لگا کر بند رکھا گیا جس کی وجہ سے عام شہریوں کو بھی شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔



کالم



ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا


پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…