اتوار‬‮ ، 04 مئی‬‮‬‮ 2025 

ایک اور ریکارڈ ٹوٹ گیا، پاکستانی بائولرز نے بھی شرمناک ریکارڈ بنا ڈالا

datetime 5  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کرائسٹ چرچ(این این آئی)پاکستانی بائولنگ لائن کا ایک اور ناپسندیدہ کارنامہ، کرائسٹ چرچ ٹیسٹ میچ میں نیوزی لینڈ کیخلاف پہلی اننگز میں وائیڈز کی مد میں 17 رنز دئیے۔کسی بھی اننگز میں پاکستانی بالرز کی جانب سے دیے گئے وائیڈ کے سب سے زیادہ رنز ہیں،پاکستان کرکٹ ٹیم نے اس سے قبل تین مرتبہ اننگز میں 15، 15 وائیڈ رنز

دئیے تھے، ایک اننگز میں سب سے زیادہ وائیڈ رنز کے عالمی ریکارڈ کی تعداد 21 ہے۔انگلینڈ نے 2019میں نیوزی لینڈ کی خلاف اور ویسٹ انڈیز نے 2008میں آسٹریلیا کیخلاف وائیڈ کے 21،21 رنز دئیے تھے۔پاکستان کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں نیوزی لینڈ نے چھ وکٹوں کے نقصان پر 659 رنز بنا کر اپنی پہلی اننگز ڈیکلیئر کیں، نیوزی لینڈ کو پہلی اننگز میں 362رنز کی برتری حاصل ہوئی۔نیوزی لینڈ کی جانب سے ڈیئرل مچل 102 اور کائل جیمیسن 30 رنز کے ساتھ ناٹ آٹ رہے، کیوی کپتان کین ولیم سن کیریئر کی چوتھی ڈبل سنچری بناکر 238 رنز پر آٹ ہوئے، بارش کے باعث تیسرے روز کا کھیل دو بار روکا گیا۔نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز بھی پاکستانی کھلاڑیوں نے انتہائی ناقص فیلڈنگ کا مظاہرہ کیا اور کئی آسان کیچ ڈراپ کئے ۔ تیسرے روز کھیل کے ابتداء میں ہی اظہر علی نے ہنری نکولس کا ایک آسان کیچ ڈراپ کر دیا جس کے بعد انہوںنے اپنی ساتویں سنچری داغ دی ۔کین ولیمسن کو بھی اس وقت ایک آسان چانس ملا جب اظہر علی نے شاہین آفریدی کی گیند پر ایک آسان کیچ ڈراپ کر دیا اس وقت کین ولیم سن 174رنز پر کھیل رہے تھے اس کے علاوہ بھی پاکستانی کھلاڑیوں نے کیوی بیٹسمینوں کو آسان مواقع فراہم کئے جس کا انہوںنے بھرپور فائدہ اٹھایا اور پاکستان کے خلاف پہلی اننگ میں ایک بڑا مجموعہ بنانے میں کامیاب رہے ۔

موضوعات:



کالم



شاید شرم آ جائے


ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…