جمعرات‬‮ ، 11 جون‬‮ 2026 

بڑھتی مہنگائی کا عمران خان نے نوٹس لے لیا، وزیراعظم کی کابینہ کو عوام کو ریلیف فراہم کرنے کی ہدایت

datetime 5  جنوری‬‮  2021 |

اسلام آباد(آ ن لائن ) وزیراعظم عمران خان نے کرپشن کیسز کا سامنے کرنے والی جماعتوں کو کریمنل پارٹیاں قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ نہ تو سیاسی ہیں نہ جمہوری ,یہ جرائم میں ملوث جماعتیں ہیں ، کسی کرپٹ جماعت سے مذاکرات ہوں گے نہ ریلیف دیں گے ،یہ نیب ختم کرانا چاہتے ،نیب پر میرا بھی کوئی زور نہیں ۔ ان خیالات کا

اظہار کا اظہار انہوں نے منگل کو وفاقی کابینہ  اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔ وزیراعظم عمران خان نے ملک میں بڑھتی مہنگائی کے پیش نظر کابینہ کو عوام کو ریلیف فراہم کرنے کی ہدایات کر دیں، انہوں نے کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ معیشت میں بہتری کا براہ راست فائدہ عوام تک پہنچے، ذرائع کے مطابق کابینہ اجلاس میں مہنگائی،سیاست ،گیس لوڈ شیڈنگ،کورونا ،سانحہ مچھ پر بات چیت کی گئی ۔کابینہ اجلاس میں پی ڈی ایم کی حکومت مخالف تحریک پر بھی بات چیت کی گئی ۔ ذرائع کے مطابق اس موقع پر وزیراعظم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کرپشن کیسز کا سامنے کرنے والی جماعتوں کو کریمنل پارٹیاں ہیں ۔یہ نہ تو سیاسی ہیں نہ جمہوری ,یہ جرائم میں ملوث جماعتیں ہیں ۔ کسی کرپٹ جماعت سے مذاکرات ہوں گے نہ ریلیف دیں گے،وزیر اعظم نے واضح کیا کہ یہ لوگ نیب ختم کرانا چاہتے ،نیب پر میرا بھی کوئی زور نہیں ۔اگر نیب میری مانتا تو میرے کچھ جاننے والوں کو کیوں گرفتار کرتا۔نیب کو آزادی سے کام کرنے دیں گے ،کوئی دبائونہیں ڈالنے دیں گے۔اجلاس میں وزیرداخلہ نے سانحہ مچھ اور دورہ کوئٹہ سے متعلق کابینہ کو اعتماد میں لیا ۔ بعض کابینہ ارکان کا وزیر اعظم کو ہزارہ کمیونٹی سے ملاقات کے لئے کوئٹہ جانے کا مشورہ دیدیا ۔ بریگیڈئر ر اعجاز شاہ اور ندیم افضل چن نے تجویز دی کہ

موجودہ حالات میں کوئٹہ جانا چاہئے ، ۔اس کے جواب میں وزیر اعظم نے کہا کوئٹہ ضرور جائیں گے ،اس حوالے جلد شیڈول ترتیب دیں گے ۔ حالات کنٹرول میں ہیں،شہریوں کے تحفظ کے لئے موثر اقدات اٹھائیں گے۔ ذرائع کے مطابق کابینہ اجلاس میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور عامر ڈوگر نے گیس لوڈ شیڈنگ کا ذکر چھیڑ دیا ۔کابینہ ارکان نے کہا گیس کی لوڈشیڈنگ بڑھ گئی ،

فوری اقدامات اٹھائے جائیں ۔ اجلاس کے دوران وفاقی وزراء اسد عمر اور حفیظ شیخ نے مہنگائی کم ہونے کی خوشخبری دیدی ۔ انکا کہناتھاکہ اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں مزید بھی کمی آرہی ہے ،اسد عمر نے کہا مہنگائی میں تیزی سے کمی آئی ،مزید کم ہوجائے گی ۔پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے دور میں زیارہ گیس لوڈ شیڈنگ ہوتی تھی۔ ماضی کے ادوار کی نسبت

ہمارے دور میں گیس لوڈشیڈنگ کم ہے۔ وزیرریلویز اعظم سواتی نیکہ آئی ووٹنگ پروزیر اعظم اور کابینہ کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا آئی ووٹنگ پرہر ماہ 60 لاکھ روپے خرچ ہوں ۔وزارت خزانہ نے آئی ووٹنگ کے لئے ساڑھے چار کروڑ روپے کے بجٹ کی منظوری دیدی۔ الیکشن کمیشن آئی ووٹنگ کو لیڈ کرے گا ،وزیر ریلویز کا

کہناتھا وزیر اعظم کے ویڑن کو آگے بڑھا رہے ہیں ۔ ذرائع نے بتایا کہ وزیر اعظم عمران خان نے کورونا کے حوالے سے پیدا صورتحال فکر ظاہر کی اور کابینہ اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عالمی حالت بتاتے ہیں کہ کورونا سے نہ جانے آگے کیا ہو ۔لوگوں کو کورونا سے بچانے کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…