جمعہ‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2026 

مولانا فضل الرحمان کے مزید 4 قریبی ساتھی نیب کی پکڑ میں آ گئے

datetime 5  جنوری‬‮  2021 |

پشاور(این این آئی)نیب خیبرپختونخوا نے مولانا فضل الرحمن کے چار قریبی ساتھیوں کے خلاف ریفرنس دائر کردیا۔قومی احتساب بیورو خیبرپختونخوا نے انکوائیریاں مکمل ہونے کے بعد نیب عدالت میں ریفرنس دائر کردیا۔ چاروں ملزمان محمد ارسلان، محمد فاروق، قیصر عباس اور موسی خان مبینہ طور پر مولانا فضل الرحمن کے

قریبی ساتھی ہیں۔نیب خیبر پختونخوا میں مولانا فضل الرحمان کے مبینہ چار قریبی ساتھیوں کے خلاف انکوائیریاں جاری تھیں جن پر آمدن سے زیادہ اثاثہ جات رکھنے، بھرتیوں میں اقربا پروری کا مظاہرہ کرتے ہوئے من پسند افراد اور اپنے رشتہ داروں کو ترجیح دینے اور انھیں بھرتی کرنے سمیت مختلف منصوبوں میں خرد برد کے الزامات ہیں۔نیب ریفرنس کے مطابق موسی خان نے مختلف منصوبوں میں خرد برد کی جبکہ غیر قانونی طریقے سے اپنے بیٹے اور بھتیجے جو کہ اسکا داماد بھی ہے، کو بھرتی کیا۔دوسری جانب مسلم لیگ (ن) اسیر رہا ئی کمیٹی برائے اظہار یکجہتی قا ئد کے سیکر ٹری اطلاعا ت، ممبرپی ڈی ایم رابطہ کمیٹی لاہور محمد سلیم ر ضا نے کہا ہے کہ نیب اپوز یشن کیخلا ف حکومت کاآ لہ کاربن چکاہے،ادارے حکومت کی تابعداری کرنے کی بجائے آئین اور قانون کے مطا بق اپنے فرائض سر انجام دیں،اپوز یشن کی کردار کشی کا سلسلہ بند ہو نا چاہیے چور حکومت دو سر و ں کو چور کہہ کر عوام کو بے و قو ف نہیں بنا سکتی ۔اپنے جاری بیان میں انہو ں نے کہا کہ زلفی بخاری اور سونامی ٹری کیخلاف چھ انکوائریاں شروع ہیںلیکن کسی کو نہیں بلایا جاتا۔اپوزیشن کے لوگوں خوفزدہ کرنے کیلئے بلایا جاتا ہے۔نیب کے اداروں کو حکومت اپوزیشن کیخلاف سیاسی انتقام بنانے کیلئے استعمال کررہی ہے۔یہ لوگ اپنے ضمیر کیخلاف جاکر سارا معاملہ کررہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



ونڈر بوائے


یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…