بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

اپوزیشن کا احتجاج، وزیر اعظم عمران خان نے اہم فیصلہ کر لیا

datetime 5  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک /آئن لائن )وزیر اعظم نے اپوزیشن جماعتوں کو احتجاج کیلئے کھلی چھٹی دینے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔ نجی ٹی وی کے مطابق عمران خان نے فیصلہ کیا ہے کہ اپوزیشن کو احتجاج کے لیے کھلی چھوٹ دی جائے گی، انہوں نے کہا ہے کہ جس نے احتجاج کا شوق پورا کرنا ہے وہ کر لے کسی کو نہیں روکا جائے گا ۔ دوسری جانب وزیراعظم عمران خان کی

ٹیم میں شامل غیر منتخب مشیروں اور معاونین خصوصی نے سینٹ کا ٹکٹ حاصل کرنے کیلئے لابنگ شروع کردی ہے جس پر تحریک انصاف کے نظریاتی رہنمائوں اور کارکنوں میں شدید تشویش پائی جاتی ہے جبکہ اس ساری صورتحال پر گورنر پنجاب چوہدری سرور بھی انتہائی پریشان ہیں کیونکہ ان پر واضح کیاگیا ہے کہ جو لوگ اس وقت عمران خان کی حمایت کررہے ہیں اور ان کی کارکردگی کی پروموشن کررہے ہیں ان کو ہی سینٹ انتخاب میں ترجیح دی جائے گی ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب سے اعجاز چوہدری سمیت بہت سے رہنما ایسے ہیںجو کہ سینٹ کے ٹکٹ کیلئے عمران خان سے امید لگائے بیٹھیں ہیں تاہم عمران خان کے اردگرد معاونین خصوصی اور مشیران کی لابی اپنے لئے سینٹ کا ٹکٹ حاصل کرنے میں مصروف ہیں اور ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان اس حوالے سے حتمی فیصلہ کرتے ہوئے پارٹی رہنمائوں اور پرانے کارکنوں کی بجائے چھاتہ بردار معاونین خصوصی کو ہی ترجیح دینگے اور اس حوالے سے مشیر خزانہ حفیظ شیخ ، معاونین خصوصی شہزاد اکبر ، شہباز گل ، ندیم بابر کے نام لئے جارہے ہیں کہ انہیں سینٹ کا ٹکٹ دیاجائے گا اور بعد میں وہ وزیر بھی بن سکتے ہیں ۔ اس ساری صورتحال پر گورنر پنجاب چوہدری سرور بھی پریشان ہیں کیونکہ وہ بھی چاہتے ہیں کہ پارٹی کے پرانے کارکنوں کوہی سینٹ کا ٹکٹ ملے لیکن اس وقت عمران خان کے اردگرد موجود لابی جو غیر منتخب لوگوں پر مشتمل ہے وہ خود کو اس عہدے کیلئے زیادہ موزوں سمجھتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…