اسلام آباد(نیوزڈیسک) کالعدم تحریک طالبان پاکستان کا سابق ترجمان شاہداللہ شاہد افغانستان میں ماراگیا۔غیرملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق امریکی جاسوس طیارے نے افغان صوبہ ننگرہارمیں شدت پسندوں کے ٹھکانے کو نشانہ بنایاجس کے نتیجے میں وہاں موجودشاہداللہ شاہد سمیت داعش کے 52جنگجومارے گئے ہیں۔یادرہے کہ شاہداللہ شاہد ٹی ٹی پی کے ترجمان رہ چکے ہیں اور چندماہ قبل انہوں نے داعش میں شمولیت کا اعلان کیاتھا۔طالبان کی جانب سے ابھی تک ہلاکت کی تصدیق یا تردید سامنے نہیں آئی۔