اتوار‬‮ ، 09 مارچ‬‮ 2025 

مچھ میں 11 پاکستانیوں کا قتل ہندوستان کے خفیہ اداروں نے عالمی دہشتگرد تنظیم کے ذریعے کروایا، تہلکہ خیز دعویٰ

datetime 4  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)مچھ بلوچستان میں 11 پاکستانیوں کاقتل قابل مذمت ہے ،مچھ بلوچستان میں 11 پاکستانیوں کا قتل ہندوستان کے خفیہ اداروں نے عالمی دہشت گرد تنظیم کے ذریعے کروایا ہے ، پاکستان میں انتہاپسندی ، دہشت گردی اور فرقہ وارانہ تشدد پھیلانے کیلئے ہندوستان مسلسل سازشوں میں مصروف ہے ، عالمی دنیا کو ہندوستان کی دہشت گردی کے خلاف فوری اقدامات کرنے ہوں گے۔

برطانیہ میں بنائی جانے والی فلم ’’خاتون جنت‘‘ کا مقصد بھی مسلمانوں کے مختلف مکاتب فکر کے درمیان نفرتیں اور فرقہ وارانہ تشدد پیدا کرنا ہے ، پاکستان میں فلم پر مکمل پابندی ہے۔ پی ٹی اے نے اس پر سوشل میڈیا پر پابندی لگا دی ہے ، کرک مندر پر حملہ کے مجرمین گرفتار ہو چکے ہیں مندر کی تعمیر نو کے سلسلہ میں کمیٹی قائم کر دی گئی ہے۔ یہ بات چیئرمین پاکستان علماء کونسل و نمائندہ خصوصی وزیر اعظم پاکستان برائے بین المذاہب ہم آہنگی و مشرق وسطیٰ حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے لاہو رمیں علماء و مشائخ کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر علامہ سید ضیاء اللہ شاہ بخاری ، مولانا محمد خان لغاری ، مولانا محمد اسلم صدیقی ، حافظ کاظم رضا ، علامہ محمد حسین اکبر ، مولانا حافظ محمد نعمان ، مولانا اسد اللہ فاروق ، علامہ زبیر عابد ، مولانا عبد القیوم فاروقی ، مولانا عبد الوہاب روپڑی ، مولانا مفتی محمد عمر فاروق ، مولانا محمد شفیع قاسمی ، مولانا قاسم قاسمی ، مولانا محمد اشفاق پتافی ، علامہ طاہر الحسن، مولانا حبیب الرحمن عابد اور دیگر علمائو مشائخ بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ مچھ بلوچستان میں گیارہ پاکستانیوں کا قتل ملک میں فرقہ وارانہ تشدد اور نفرت پھیلانے کی سازش ہے جسے باہمی اتحاد سے اسی طرح ناکام بنائیں گے جس طرح محرم الحرام میں ہندوستانی سازشوں کو ناکام بنایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملکی استحکام انتہاپسندی ،

دہشت گردی اور کرپشن کے خاتمے کیلئے تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں اور قائدین کو مذاکرات کا راستہ اختیار کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ فرقہ وارانہ تشدد کو پھیلانے کیلئے برطانیہ میں ایک فلم’’خاتون جنت‘‘ بنائی گئی ہے جس میں مقدس شخصیات کی توہین کی گئی ، حکومت پاکستان نے اس پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے۔ پی ٹی اے نے سوشل میڈیا پر بھی اس پر پابندی عائد کی ہے

اور یوٹیوب وغیرہ کو اس سلسلہ میں خطوط لکھے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کرک مندر پر حملہ اسلام اور پاکستان کو بدنام کرنے کی پلاننگ تھی۔ایک سوال کے جواب میں حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ موجودہ حکومت میں کوئی عقیدہ ختم نبوت و ناموس رسالت کاغدار نہیں ہے ، ہم عقیدہ ختم نبوت و ناموس رسالت کے چوکیدار ہیں ، اب فتوے بازی نہیں چلے گی۔ عمران خان پر فتوے

لگانے والے ضیاء الحق اور جنرل مشرف کو بھی قادیانی کہہ کر معافی مانگ چکے ہیں۔ مدارس کے حفظ کے معصوم بچوں کو سیاسی ریلیوں میں لانا کسی بھی طرح درست نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج اہل فلسطین عمران خان کے اسرائیل کے خلاف موقف کو قابل فخر قرار دے رہے ہیں۔ ایک اور سوال کے جواب میں حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ ساری زندگی جہاد کی

مخالفت کرنے والے اب کرپشن بچائو مہم کو جہاد کہہ رہے ہیں۔ مفتیان عظام اس معاملہ میں کیا فتوے دیتے ہیں ہمیں اس کا انتظار ہے ، اس قسم کے فتوئوں نے ہی تو اسلام اور مسلمانوں کو بدنام کیا ہے۔ایک اور سوال کے جواب میں حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ پاکستان

کی خارجہ پالیسی عرب اسلامی ممالک کے حوالہ سے واضح ہے۔ ہم امت مسلمہ کی وحدت اور اتحاد چاہتے ہیں ، سعودی عرب عالم اسلام کی وحدت اور اتحاد کا مرکز ہے ، پاکستان کو اس کے دوست ممالک سے دور کرنے کی کوششیں کسی صورت کامیاب نہیں ہوں گی۔

موضوعات:



کالم



تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)


ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…