منگل‬‮ ، 28 جولائی‬‮ 2026 

لاہور کا کوڑا نہ اٹھایا تو وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ کے باہر پھینک دیں گے، پنجاب حکومت کو بڑی دھمکی

datetime 4  جنوری‬‮  2021 |

لاہو ر(مانیٹرنگ + این این آئی) لاہور کا کوڑا نہ اٹھایا گیا تو سارا کوڑا کرکٹ اٹھا کر وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ کے سامنے پھینک دیں گے، اس بات کا دعویٰ لیگی رہنما عظمیٰ بخاری نے ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ بڑے بڑے دعوے کرنے

والی حکومت کا یہ حال ہے کہ لاہور شہر کو بغض شہباز شریف میں کوڑا دان بنا دیا گیا ہے، دوسری جانب مسلم لیگ(ن) پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمی بخاری نے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے نام پر عمران نیازی نے جنوبی پنجاب کو لالی پاپ دیا ہے،جنوبی پنجاب محاذ والوں نے اپنے ہی لوگوں کا سودا کیا،صوبہ تو نہ دیا منہ کا نوالہ ہی چھین کر مافیا کا پیٹ بھر دیا۔عظمی بخاری نے فردوس عاشق کے بیان پر ردعمل کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ خادمہ صاحبہ جب عمران خان خسرو بختیار اینڈ کمپنی کو پٹے ڈال رہے تھے اس وقت آپ سیاسی طور پر لاپتہ تھی۔جنوبی پنجاب کے لال،پیلے اور نیلے گھوڑوں نے ہی سرائیکیوں کے حق پر ڈاکہ ڈالا،جنوبی پنجاب کے لوگوں کے حق پر ڈاکہ ڈالنے والے عمران خان کے دائیں بائیں بیٹھے ہیں،بہاولپور میں ہم نے لوگوں میں غصہ اور اضطراب دیکھا ہے،جن کو آپ نے جنوبی صوبے کے نام پر جھانسہ دیا۔عثمان بزدار نے اڑھائی سالوں میں ایک کھرب تونسہ میں لگادیے۔خادمہ جی رحیم یار خان،ملتان،بہاولپور،وہاڑی،خانیوال بھی جنوبی پنجاب میں آتے ہیں۔جنوبی پنجاب کے عوام عثمان بزدار،عمران خان اور خسرو بختیار کو بددعائیں دے رہے ہیں۔پنجاب حکومت کے دو بجٹ میں جنوبی پنجاب کیلئے مختص فنڈز تونسہ اور میانوالی میں لگ رہے ہیں۔



کالم



ہمارا امیرالعظیم


امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…